سری نگر، 02 جون:
حضرت میاں نظام الدین کیانوی رحمۃ اللہ علیہ کا 126 واں سالانہ عرس 7 جون 2023 کو کنگن کے بابا نگری وانگٹھ میں شروع ہوگا۔
سجادہ نشین بابا جی صاحب لاروی ونگٹھ، میاں الطاف احمد کے بیان کے مطابق سالانہ عرس 07 اور 8 جون کو منایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ دو روزہ سالانہ عرس 07 جون کو شروع ہوگا اور 08 جون کو خصوصی دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
