سرینگر/ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی تربیت نوجوانوں کو نظم و ضبط، اچھے انسان بنا کر ان کے رویے کو بدلتی ہے اور ان میں سماجی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔یہ بات ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جمعہ کو کشمیر میں این سی سی کے کام کاج سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
میٹنگ کے آغاز میں، بریگیڈیئر کلدیپ سنگھ کلسی نے پی پی ٹی کے ذریعے این سی سی کے کام کاج، مقاصد، بنیادی ڈھانچے کی ضرورت، سینئر اور جونیئر ونگز میں اسامیوں کو پُر کرنے کے علاوہ اننت ناگ، بارہمولہ اور گاندربل میں نئے تربیتی کیمپوں کے لیے زمین کی ضرورت کے بارے میں ایک جائزہ دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ زمین کے ٹکڑوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے تاہم این سی سی ٹریننگ کیمپس کے قیام کی فزیبلٹی کا پتہ لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور این سی سی کے مشترکہ معائنہ کی ضرورت ہے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرنے ڈائریکٹر کالجز اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ طلباء کو این سی سیکے لیے اندراج کریں۔ انہوں نے ڈائریکٹر کالجز سے کہا کہ وہ ان کالجوں کی تفصیلات بتائیں جہاں کیمپس میں امیدواروں کو تربیت فراہم کی جا سکتی ہے۔دیگر کے علاوہ، میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، اے ڈی سی بارہمولہ، اے ڈی سی گاندربل- وی سی کے علاوہ رائل اسپرنگس گالف کورس، اسپورٹس کونسل، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، مناسبل دیو کے افسران نے شرکت کی۔
