سرینگر / نشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شوپیان اور بارہمولہ پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔
ایس ڈی پی او زینہ پورہ کی زیر نگرانی میں آئی سی پی پی وچی نے ناگہاڈ کرانسگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتارکیا جس کی شناخت بلال احمد شیخ ولد عبدلرحمان شیخ ساکن زرپورہ بجبہاڑہ کے طور پرہوئی ہے۔ مذکورہ منشیات فروش کو پکڑ لیا اور تلاشی شروع کی ۔
اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 900گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔تھانہ پولیس زینہ پورہ شوپیان نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعا ت کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے 3 منشیات اسمگلروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے منشیات کیپسول برآمد کرکے ان کو ضبط کر دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میںتھانہ پولیس پٹن کی پولیس پارتی نے بارہمولہ ریلوے کراسنگ پٹن میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین منشیات فروش ایک اسکوٹی زیر پر برن سے پٹن کی طرف آرہے تھے اور ناکہ پارٹی کو دیکھ کر انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔
ان کی شناخت سجاد احمد گوجری ولد محمد سلطان، محمد امان گوجری ولد منظور احمد اور باسط احمد گوجری ولدمحمد رمضان ساکناں پٹن کے طور پرہوئی ہے۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے 380 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ اسکوٹی بھی ضبط کر لی گئی۔تھانہ پولیس پٹن نے ا س سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
