شاہین امین
بڈگام//موسم کی بہتری کے لئے اتوار کے روز چرارشریف میں نفلی نماز کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
نمائندے شاہین امین کے مطابق چرارشریف میں موسم کی بہتری کے لئے اتوار کے روز چرارشریف میں نفل نماز کا اہتمام کیا گیا۔ نمائندے نے بتایا کہ اتوار کے روز چاڈورہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں جس میں روایتی بھانڈ بھی شامل تھے پیدل چرار شریف گئے اور وہاں پر خصوصی دعائیں کیں۔ نامہ نگار شاہین امین نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک اللہ کے حضور سربسجود رہنے کے بعد اتوار تین بجے چرار شریف میں دو رکعت نماز نفل ادا کی گئی جس میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔
معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز نفل میں شرکت کی۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں پچھلے کئی مہینوں سے موسم ناسازگار ہے جس وجہ سے کسانوں اور باغ مالکان کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔
پچھلے ایک ماہ سے دیکھا گیا کہ سہ پہر کے بعد موسم کروٹ لیتا ہے جس کے ساتھ ہی تیز آندھی ژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے وادی کے اطراف وکناف میں میوہ کی صنعت کو پچاس فیصدی کا نقصان پہنچا ہے۔
