• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل

ٹنل سے لیکر پہلگام و بالتل کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز اہلکار وں کی تعیناتی

Online Editor by Online Editor
2023-06-24
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
امرناتھ یاترا کو محفوظ بنانے کیلئے سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر / سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ یکم جولائی سے امرناتھ یاترا کی شروعات ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں تمام سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔
خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کی گئی رپورٹوں کے مدنظر فوج نے امر ناتھ گپھا تک کے دونوں راستوں جن میں پہلگام و بالتل شامل ہیں کے جنگلات میں جنگجووں کی تلاش شروع کردی ہے جس کیلئے فوج کے کئی یونٹ مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے پہلگام سے گپھا کے راستوں کے گھنے جنگلات میں فوج تلاشی کررہی ہے تاکہ چھپے جنگجووں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ٹنل سے پہلگام تک کی شاہراہ کے نزدیک جنگلات میں بھی فوج نے خصوصی تلاش کاروائی شروع کردی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فوج کو اس بات کی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ان جنگلوں میں جنگجو چھپے ہیں اور وہ یاترا میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ فوج نے تلاش کاروائی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی کام پر لگائے ہیں ۔امر ناتھ یاترا کے بیس کیمپ پہلگام میں بھی فوج نے تلاش کاروائیاں شروع کردی ہیں اور نزدیکی جنگلات میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری ہے۔ ادھر گاندربل ضلعے کے بال تل بیس کیمپ کے نزدیکی جنگلات میں فوج کی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے ۔
واضح رہے یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اوران کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے۔پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کیلئے جموں کشمیر پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یاترا کی حفاظت کیلئے باہر سے بھی کئی درجن اضافی فورسز کی کمپنیاں بھی وادی کشمیر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ گپھا کے دونوں راستوں پر پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امر ناتھ گپھا و اونچے جنگلات میں فوجی دستے تعینات کئے گئے ۔سرینگر جموں شاہراہ پر بھی امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے فوج ، پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار دن رات تعینات رہیں گے اور ٹنل سے لیکر پہلگام و بال تک کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دوران یاترا تعینات کئے گئے ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی وزیر امت شاہ نے جموں کے تروپتی بالاجی مندر میں پوجا کی

Next Post

 انفرادی اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ہدایات جاری 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں کشمیر میں کچھ پرائیویٹ اسکول طلباء کو ہراساں کرتے ہیں: حکومت

 انفرادی اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کیلئے ہدایات جاری 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan