• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل بیس کیمپ کا دورہ کیا

یاتریوں ، خدمات فراہم کرنے والوں ، اَفسروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو اور جاری شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Online Editor by Online Editor
2023-07-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے بال تل بیس کیمپ کا دورہ کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/23؍جولائی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بال تل میں شری اَمرناتھ جی یاترا بیس کیمپ کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بیس کیمپ میں یاتریوں ، خدمات فراہم کرنے والوں اور افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور جاری شری اَمرناتھ جی یاترا سے متعلق اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
اُنہوں نے کہا،’’ شری اَمرناتھ جی یاترا سیاحت ، روزگار پیدا کرنے اور آمدنی میں اہم حصہ اَدا کر رہی ہے ۔ اِنسانی جذبہ ، ثقافتی تنوع ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی مضبوط ہو رہی ہے اور جموں وکشمیر جدید اور اَبدی علامت کے طور پر اُبھر رہا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ ، شراکت دار محکموں ، ایس اے ایس بی ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سینئر اَفسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کرکے یاترا کی بقیہ مدت کے دوران بہترین خدمات کے لئے جوش و جذبے کو برقرار رکھنے ، ہموار رابطہ کاری ، مؤثر مواصلات اور یاتریوں سے آرأ کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کے لئے سیکورٹی اِنتظامات ، ہیلی آپریشنز ، سہولیات جیسی رہائش ، خوراک ، رابطے ، ٹرانسپورٹیشن ، بجلی اور پانی کی فراہمی ، صفائی ، صحت فائر ٹینڈروں کی دستیابی ، پارکنگ سہولیات ، بیداری اور آئی اِی سی پروگراموں کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں راستے میں باڑ اور سی سی ٹی وِی کیمروں کی تنصیب، موبائل ٹیسٹنگ وین سے کھانے کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال اور موسمی حالات کے پیش نظر محکموں ، پولیس ، سیکورٹی فورسز ، ہیلتھ اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کی تیاری اور اہم نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر اور ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو بال تل پر یاترا کے اِنتظامات سے آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے دورے کے دوران پونے والوں ، دُکانوں کے مالکان ، خیمہ فراہم کرنے والوں ، لنگر آرگنائزیشنوں اور این جی اوز کے نمائندوں پر مشتمل وفود سے بات چیت کی۔اُنہوں نے خدمات فراہم کرنے والوں ، این جی اوز ، رضاکاروں کی لگن اور عزم کو سراہا اور پوتر یاترا کی تقویت دینے اور یاتریوں کوناقابل بیان خوشی دِلانے میں ان کے انمول تعاون کی تعریف کی۔اُنہوں نے بابا اَمرناتھ جی کے شردھالوئوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ فریقوں سے تجاویز بھی طلب کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بیس کیمپ میںماحول دوست لنگر کا دورہ کیا جو محکمہ دیہی ترقی کی کوششوں سے سواہا ریسورس مینجمنٹ کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔اُنہوں نے سی آر پی ایف کی طرف سے لگائے گئے لنگر کا بھی اِفتتاح کیا ، یاتریوں میں پٹسن کے تھیلے اور ورمی کمپوسٹ کے تھیلے تقسیم کئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، ڈی آئی جی سوجیت کمار سنگھ اور یوٹی اِنتظامیہ ، شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کرگل: گاڑی دریا میں جاگری، ایک کی لاش باز یاب، چار کی تلاش جاری

Next Post

کشمیر کی وادیوں سے لے کر جموں کے میدانی علاقوں تک قطار میں سب سے آخری شخص کی خدمت کیلئے حکومت کا غیر متزلزل عزم

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات

کشمیر کی وادیوں سے لے کر جموں کے میدانی علاقوں تک قطار میں سب سے آخری شخص کی خدمت کیلئے حکومت کا غیر متزلزل عزم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan