• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر کی بید بافی نئے ڈیزائن اور نئی شکل و صورت سے دنیا میں مقبول ہو رہی ہے

Online Editor by Online Editor
2023-08-17
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کشمیر کی بید بافی نئے ڈیزائن اور نئی شکل و صورت سے دنیا میں مقبول ہو رہی ہے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:وادی کشمیر کی قدیم ترین اور شاندار دستکاریوں میں بید کی ٹہنیوں سے مختلف قسموں کی چیزیں بنانے کی دستکاری یعنی ‘بید بافی’ جو مقامی طور پر ‘کانہ کام’ کے نام سے بھی موسم ہے، ایک اہم دستکاری ہے جو آج کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں نہ صرف زندہ و تابندہ ہے بلکہ دنیا بھر میں مشہور ومقبول بھی ہو رہی ہے۔وسطی ضلع گاندربل کے پیر پورہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد ڈار نامی ایک دستکار کا کہنا ہے کہ یہ دستکاری روز گار کا ایک موثر ذریعہ ہے اور آج اس کی مانگ کافی اچھی ہے اور نئے ڈیزائن اور شکل و صورت سے یہ دستکاری دنیا بھر میں مشہور ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میں گذشتہ 35 برسوں سے اس صنعت سے وابستہ ہوں اور آج اس کی مانگ بہت اچھی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘کم سے کم دس ہزار لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں اور اچھی طرح سے اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں نئے لوگوں کو بھی یہ ہنر سیکھنا چاہئے اور سیکھ بھی رہے ہیں’۔
موصوف دستکار نے اس دستکاری کے لئے ضرورت خام مواد کی دستیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ضرورت خام مواد یہیں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا: ‘بید کی ٹہنیوں کو ایک دن تک پانی میں رکھنے کے بعد نکال کر گرم پانی میں ابالا جاتا ہے جس کے بعد ان ٹہنیوں کو سُکھایا جاتا ہے اور بعد ازاں ان کے چھلکے اتار کر ان کو مختلف چیزیں بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کم سے کم ڈیڑھ سو ایٹم بناتے ہیں جن میں ٹوکریاں، ٹیبل، کرسیاں، مجمے، گملے وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹوکریاں ہی کئی ڈیزائنوں کی تیار کرتے ہیں۔بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کی مانگ بڑھ رہی ہے خاص طور پر شادیوں کے سیزن کے دوران کام زیادہ ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے نئے ڈیزائن بھی ملتے ہیں جن کو ہم تیار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف کشمیر بلکہ ملک کی دیگر ریاستوں کے لوگ بھی ان چیزوں کو شوق سے خرید کر اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں۔
موصوف دستکار نے سال رواں کے ماہ مئی کے اواخر میں سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے لئے نمائش میں بھی حصہ لیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس نمائش کے دوران کئی ملکی و غیر ملکی مندوبین نے مختلف چیزیں اپنے ساتھ لیں۔انہوں نے کہا: ‘جی ٹونٹی اجلاس سے ہمیں کافی سپورٹ ملا ہمیں ابھی غیر ملکی سطح پر کوئی آرڈر نہیں ملا لیکن مقامی سطح پر آرڈر مل رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم آن لائن بھی اپنا مال ملک کی مختلف ریاستوں کے خریداروں کو بیچتے ہیں اور ہمارے کارخانے پر بھی خریدار آکر اپنی پسند کی چیزیں خریدتے ہیں’۔بشیر احمد ‘شاخساز ولو وکر پروڈوسر کمپنی لمیٹڈ’ کے نام سے اپنا کارخانہ سال 2020 سے چلا رہے ہیں جس میں وہ دن رات محنت کرکے آرڈروں کو پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ہم مختلف قسموں کے نئے ڈیزائن کے ایٹم تیار کر ہے ہیں جن میں کچھ چیزوں کو ہم چمڑے کے ہینڈل لگاتے ہیں تو کچھ کو ‘زپ’ لگاتے ہیں اور ایسی چیزوں کی مانگ کافی بڑھ رہی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان دنوں ورلڈ بینک کے ایک پروجیکٹ کے آرڈر کو پورا کر رہے ہیں جو ہمارے کولکتہ کے ایک بیوپاری کو ملا ہے۔موصوف دستکار نے کہا کہ ہمارے بچے یہ کام کرتے ہیں اور مختلف قسموں کے ایٹم تیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دس نوجوانوں کو یہ ہنر سکھایا اور جو بھی یہاں آئے گا اس کو ہم یہ کام مفت سکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی نوجوان اس ہنر کو سیکھنے کی تریبت حاصل کر رہے ہیں۔
بشیر احمد نے کہا کہ جو بھی اس پیشے کو اختیار کرے گا اس کو دوسری جگہ نوکری تلاش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘پہلے اس کام پر ایک دستکار یومیہ 2 سے 3 سو روپیہ کما سکتا تھا لیکن آج ایک دستکار یومیہ کم سے کم ایک ہزار روپیہ کما سکے گا’۔حکومت کی طرف مدد فراہم کرنے پر ان کا کہنا تھا: ‘حکومت ہماری بھر پور مدد کر رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں منعقد ہونے والی نمائشوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اور وہاں اپنی اس دستکاری کی نمائش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کام سے جڑ کر اپنی روزی روٹی کمانی چاہئے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مالٹا کی سنگل سیل لائبریری کی تیاری کا حصہ بننے والی پہلی کشمیری سیرت مقصود سے ملیں

Next Post

جموں وکشمیر میں ضلع راجوری میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر میں 6 گھنٹے کے اندر دو بار زلزلہ آیا

جموں وکشمیر میں ضلع راجوری میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan