• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

میر واعظ کی رہائی کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ کو لیگل نوٹس

Online Editor by Online Editor
2023-08-20
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
میر واعظ کی رہائی کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ کو لیگل نوٹس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: علیحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ان کو گھر میں نظر بند رکھنے پر جموں کشمیر انتظامیہ کے چیف سیکریٹری کو لیگل نوٹس بھیج دی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے لیگل نوٹس اپنے وکیل نذیر احمد رونگا کی ذریعے بھیجی ہے۔ جس میں چیف سیکریٹری کے علاوہ انہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور ایس ایس پی سرینگر کو بھی یہ نوٹس بھیجی ہے۔

میر واعظ کے وکیل نے اس نوٹس میں چیف سیکریٹری سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ انتظامیہ نے میرے مؤکل کو غیر قانونی طور حراست میں رکھا ہے اور ان کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ان کے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کا پہرہ رکھا گیا ہے۔ جو انہیں گھر سے باہر جانے پر پابندی عائد کئے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میر واعظ کو انتظامیہ نے حراست میں رکھنے کے وجوہات بھی واضح نہیں کئے ہیں اور میرا مؤکل کے بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں جو ان کی حق آزادی کے خلاف ہے اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ آئین کے بنیادی حقوق بشمول دفعہ 21 اور دفعہ 25 تا 28، جن کے تحت قانون مذہبی آزادی عطا کررہا ہے، کی پامالی کرکے میر مؤکل کو مذہبی رسومات انجام دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق ایک مذہبی اسکالر اور رہنما کی حیثیت سے انہوں نے امن، محبت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دیا ہے، اور سماجی بہبودی کے لئے بھی انہوں اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔ میر واعظ کے مؤکل نے چیف سیکریٹری سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ اگر ان کی جانب سے لیگل نوٹس کا مثبت جواب نہیں آیا تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے اور اپنی رہائی کے لئے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

میرواعظ کی جانب سے یہ لیگل نوٹس جموں کشمیر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے اس بیان کے ردعمل میں ایک ہفتے کے بعد بھیجی گئی ہے جب منوج سنہا نے ایک ڈیجیتل چینل کو کہا تھا کہ میر واعظ آزاد ہے، تاہم ان کے کہنے پر ان کو سیکورٹی دستیاب رکھی گئی ہے کیونکہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ منوج سنہا کے بیان پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ ایل جی سو فیصد جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ میر واعظ چار برسوں سے گھر میں نظر بند ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شمالی کشمیر میںایل او سی کے قریب سیاحت پروان چڑھنے لگی

Next Post

لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

لیہہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan