جموں/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آئی آئی ایم جموں سے گرین جموں وکشمیر مہم 2023-24ء کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے کیمپس میں ایک پودا لگایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں محکمہ جنگلات ، آئی آئی ایم جموں ، وِلیج ، پنچایت پلانٹیشن کمیٹیوں اور تمام شراکت داروں کو میگا پلانٹیشن مہم شروع کرنے پر مُبارک باد دی ۔اُنہوں نے کہا،’’ گرین جے اینڈ کے مہم نے جموںوکشمیر کے سبز احاطہ کو بڑھانے ، ہماری ماحولیات کو مضبوط بنانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کیا ہے ۔ ہم گزشتہ تین برسوں میں زائد اَز 4 کروڑ پودے لگانے میں کامیاب رہے ہیںاور اِس برس 1.75کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے دیر پا زندگی گزارنے کے لئے ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ملک کے متنوع ترین جنگلاتی علاقوں میں سے ایک ہے جس میں 55 فیصد جنگلات اور سبز کا احاطہ ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دیر پا ترقی کے لئے قدرتی وسائل سے ترقی کو ہم آہنگ کرنا ماحولیات اور ہماری آنے والی نسلوں کے مفاد میں ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایک کہاوت ہے کہ ’خدا ہمیشہ معاف کرتا ہے ، اِنسا ن کبھی کبھی معاف کرتا ہے لیکن قدرت کبھی معاف نہیں کرتی‘ ۔ اَب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ قدرتی وسائل پر ہمارے حقوق عارضی ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی ترقی اور جنگلات و ماحولیات کے تحفظ کے درمیان نازک توازن کا احترام اور اسے بحال کرنا ہوگا۔اُنہوں نے آئی آئی ایم جموں میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے کلیدی اَقدامات کا اِشتراک کیا جن کا مقصد ماحولیاتی اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ دیر پا ترقی اور ماحولیاتی تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔ قدرتی وسائل کا تحفظ ہمارے معاشرے اور ہماری ثقافت کے ڈی این اے میں ہے ۔ہم پوری حکومت اور پورے معاشرے کے نقطہ نظر سے کلائمیٹ چینج چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ شہروں اور قصبوں کے قریب 17 نگروَین قائم کی جا رہی ہیں۔شہری مراکز کے مکینوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے یہ شہری اور پیری شہری علاقوں میں گرین کور کو بڑھادے گا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ تمام شہری بلدیاتی اِداروں میںسٹی فارسٹس قائم ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بیداری مہمات نے لوگوں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کیا ہے اور یہ اَحساس بڑھتا جارہا ہے کہ نیچراِنسانی وجود کے لئے واحد لائف لائن ہے۔اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے اعلیٰ تعلیمی اِداروں سے ماحولیاتی تحفظ کی مہمات میں آگے بڑھنے کو کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اَگلے پانچ برس بہت اہم ہوں گے۔ ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کیمپس کو گرین کیمپس میں تبدیل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر کے تمام منتخب نمائندوں، نوجوانوں اور عوام کے اشتراک اورتعاون کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کیمپس کے اِرد گرد 10ہزار درخت لگانے کے لئے آئی آئی ایم جموں کی کوششوں کی ستائش کی اور کیمپس کو ماحول دوست بنانے کے لئے آئی آئی ایم جموں کو قیمتی تجاویز دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ایم جموں کو مشورہ دیا کہ وہ کیمپس میں کاربن فوٹ پرنٹ ، بائیو ڈائجسٹرکم کرنے کے لئے ادویاتی پودوں کی شجرکاری اورسولر پاورتنصیب کریںاوراِسی طرح کی مہم طلباء کی مدد سے قریبی دیہاتوں میں شروع کریں۔اُنہوں نے گرین کیمپس کمیٹی کی تشکیل ، سالانہ گرین کیپس پلان اور کیمپس میں بائیوڈائیورسٹی پارک کے قیام کی تجویز دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء پر زور دیا کہ وہ گرام پنچایت ، آرگنائزیشنوں ، شہری بلدیاتی اِداروں کے ساتھ مل کر کام کریں جس سے قدرتی وسائل کے معیار اور مقدار میں بہتری آئے گی اور مقامی لوگوں کو معاشری فوائد حاصل ہوں گے۔اُنہوں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے اعلیٰ تعلیمی اِداروں کی گرین ریکنگ کے ساتھ سامنے آئے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے وِلیج فنڈز کے چیک گائوں پنچایت پلانٹیشن کمیٹیوں کے ممبران کو سونپے۔اُنہوں نے سرپنچوں کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے فنڈز کا اِستعمال کرنے اور مزید درخت لگانے میں دوبارہ سرمایہ کاری کر نے پر زوردیا۔
اُنہوں نے ’ گرین جے اینڈ کے مہم ‘ اور ’ ہر گائوں ہریالی ‘کے کثیر لسانی تھیم سانگ کو لانچ کیااور ڈھلوان استحکام ، مستحکم سڑکوں کے لئے سبز ڈھلوان اور جن بھاگیداری ۔II اور وَین سنرکشن پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی جاری کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تقریب کے موقعہ پر میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعاد ہ کیا۔
اُنہوں نے کہا،’’ ہم دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور جموں و کشمیر انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام سے وابستہ افراد یا دہشت گرد، علیحدگی پسند سرگرمیوں میں سہولیت کاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔‘‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صوبہ جموں میں 360 ڈگری سیکورٹی میکانزم کو مضبوط کیا گیا ہے اور سیکورٹی گرڈ کی طرف سے دہشت گردوں کے سپورٹ سسٹم کو ختم کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔اِس موقعہ پر میئر جموں میونسپل کارپوریشن راجندر شرما، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے ، پرنسپل سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا ، پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ روشن جگی ،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، پی آر آئی اراکین، سینئر اَفسران ، آئی آئی ایم جموں کے فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔
