سری نگر//اِس برس 62 روزہ شری اَمرناتھ جی یاترا۔ 2023 یکم جولائی کو شروع ہوئی تھی اور اِس کا اِختتام 31؍ اگست 2023ء کو چھڑی مُبارک کی تقریب سے ہوگا ۔یاترا ضلع اَننت ناگ کے پہلگام ٹریک اور گاندربل ضلع کے بال تل کے دونوں راستوں سے ایک ساتھ شروع ہوئی ۔
اِس برس یاترا میں زبردست آمد دیکھنے میں آئی ہے اور اَب تک زائد اَز 4.4 لاکھ یاتروں نے پوتر اَمرناتھ جی گپھا کا درشن کیا ہے۔
شرائین بورڈ کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ یاتریوں کی تعددا میں کمی اور بارڈر روڈ ز آرگنائزیشن ( بی آر او) کی طرف سے یاترا کے پٹریوں کی فوری مرمت اور دیکھ ریکھ کی وجہ سے پوتر گپھا کی طر ف جانے والے دونوں راستوں پر یاتریوں کی نقل و حمل مناسب نہیں ہے۔
لہٰذا، یاترا 23؍ اگست 2023ء سے دونوں راستوں سے عارضی طور پر معطل رہے گی ۔ چھڑی مُبارک 31 ؍ اگست 2023ء یاترا کے اِختتام کے موقعہ پر روایتی پہلگام کے راستے سے آگے بڑھے گی۔
