• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نوشہرہ تیز آب حملہ: سری نگر کی عدالت نے دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی

Online Editor by Online Editor
2023-08-22
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
‎بنگلور کی عدالت نے پاکستانی ‏شہری سمیت تین کو مجرم قرار دیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 22اگست:
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے نوشہرہ علاقے میں قانون کی طالبہ پر 11دسمبر 2014کو تیز آب سے حملہ کرنے کے معاملے میں دو افراد کو قصور وار ٹھرانے کے چھ دن بعد منگل کو سری نگر کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔متاثرہ نے کہاکہ گر چہ اس میں وقت لگا تاہم آج انہیں انصاف ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے افراد کے لئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے ۔
اطلاعات کے مطابق پرنسپل اینڈ سیشن جج سری نگر جواد احمد نے منگل کو تیز آب حملے میں ملوث دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ۔عدالت نے سپیشل پبلک پراسکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ہفتے کے روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔
پبلک پراسکیوٹر نے مجرموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ملزمان کے وکلانے عدالت سے سزا کو کم کرکے دس سال کرنے کا استفسار کیا ۔جمعرات کوعدالت نے ملزمان ارشاد احمد وانی عرف سنی ساکن وزیر باغ سری نگر اور محمد عمر نور ساکن بمنہ سری نگر کو آر پی سی کی دفعہ 326اے اور 120Bکے تحت قصور وار قرار دیا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ استغاثہ نے ملزمان کے خلاف جو ثبوت و شواہد پیش کئے وہ صحیح ثابت ہوئے ۔عدالت مجاز نے فیصلے میں کہاکہ قائم شدہ حقائق ، حالات اور شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملزمامان نے طالبہ پر تیز آب پھینکنے کے لئے مل کر سازش رچائی تھی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حقائق اور ٹھوس ثبوت و شواہد کی روشنی میں ملزمان قصور وار پائے گئے ہیں ۔وکیل موصوف اے اے تیلی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ متاثرہ کو آج انصاف ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ عزت مآب جج نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے یہ پیغام دیاکہ جو بھی اس طرح کی حرکت کا مرتکب قرار پائے گا اس کو عمر بھر جیل میں سڑنا پڑے گا۔
دونوں کو پھانسی کی سزا ہونے کے بارے میں جب وکیل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے لئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ قوانین میں ترمیم لا کر ایسے ملزمان کو پھانسی کی سزا کی شق شامل کرنی چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات پر روک لگ سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت مجاز نے جو جرمانہ عائد کیا وہ بہت ہی کم ہے کیونکہ متاثرہ کے علاج ومعالجہ پر لگ بھگ چالیس لاکھ روپیہ کا خرچہ آیا ہے۔دریں اثنا متاثرہ نے عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران جذباتی ہوتے ہوئے کہاکہ آج نو سال کے بعد مجھے انصاف ملا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج عدالت نے پوری سوسائٹی کو انصاف فراہم کیاہے اور میں جج جواد صاحب کی بہت ہی مشکور ہوں کہ انہوں نے ثبوت و شواہد کی روشنی میں دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔
متاثرہ نے بتایا کہ گر چہ اس میں نو سال لگے بالآخر جیت سچائی کی ہوئی اور دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ تیز آب کی خرید و فروخت پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی جانی چاہئے تاکہ یہ بازاروں میں آسانی کے ساتھ دستیاب نہ ہو سکے۔قابل ذکر ہے کہ 11دسمبر کو سری نگر کے نوشہرہ علاقے میں قانون کی ایک طالبہ پر گاڑی میں سوار دو افراد نے تیز آب سے حملہ کرکے شدید طورپر زخمی کیا۔آس پاس موجود لوگوں نے زخمی طالبہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔اس سنسنی خیز واردات کے بعد اس وقت کے آئی جی کشمیر اے جی میر نے ایس ایس پی سری نگر امیت کمار کی نگرانی میں اس وقت کے ایس پی حضرت بل رئیس بٹ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیایس آئی ٹی نے 15روز کے اندر اند ردونوں ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور اس کے بعد کم سے کم وقت میں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ بھی پیش کیا ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ اس رکشا بندھن پر انہیں راکھی باندھیں گی

Next Post

ضلع ہسپتال کولگام میں فنڈز کے غبن کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت تین اہلکار معطل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ضلع ہسپتال کولگام میں فنڈز کے غبن کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت تین اہلکار معطل

ضلع ہسپتال کولگام میں فنڈز کے غبن کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت تین اہلکار معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan