شوپیاں: پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شوپیاں کے نازنین پورہ علاقے میں نالہ رمبہ آرا کے قریب ایک مشتبہ شخص کی نقل و حرکت کو دیکھا۔ جوں ہی مشتبہ شخص نے سکیورٹی فورسز کو دیکھا تو اس سے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ، تاہم سکیورٹی فورسز نے اس بڑی مہارت سے پکڑ لیا۔ذاتی تلاشی کرنے کے بعد گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے ایک 40 ایم ایم آر پی جی، ایک آر پی جی گرینیڈ اور ایک بوسٹر سمیت دیگر ناقابل اعتراض چیزیں برآمد کی گئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرفتار شخص کلعدم تنظیم لشکر طیبہ کے معاون ہے۔ گرفتار شدہ معاون کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن شوپیاں میں کیس ایف آئی آر نمبر 146/2023 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانڈی پورہ ضلع میں پولیس نے ایک عسکریت پسند معاون کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا۔
