• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کاپرن علاقے کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کا مطالبہ

Online Editor by Online Editor
2023-08-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کاپرن علاقے کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ : ضلع اننت ناگ کے شاہ آباد بالا، ویری ناگ علاقے کے باشندوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ خاص کر محکمہ سیاحت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ ویری ناگ سمیت سربل، گگن میدان، ڈیڈیبل اور گامڈورہ ٹاپ کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کاپرن کے ان علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لائے جانے سے نہ صرف سیاحت کو ایک نئی جلا ملے بلکہ اس سے معیشت بھی مستحکم ہوگی۔
مقامی باشندوںکے مطابق: ’’گلمرگ، سونہ مرگ، پہلگام اور ڈل جھیل جیسے مشہور سیاحتی مقامات کے نام سنتے ہی وادی کشمیر کی خوبصورتی کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر تصور کیا جاتا ہے، لیکن حقیقی معنوں میں وادی کشمیر میں بہت سے خوبصورت مقامات ایسے بھی ہیں جنہیں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ جن میں ویریناگ کے کئی علاقے شامل ہیں۔ حکومت کی عدم توجہی کے باعث نہ صرف یہ خوبصورت مقامات دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں بلکہ قدرت کے فراہم کردہ وسائل کے باوجود یہاں کی آبادی پسماندہ ہے۔‘‘
قدرتی حسن سے مالا مال ایسے بہت سے علاقے ہیں جو اننت ناگ ضلع کے دور افتادہ علاقے کپران، ویریناگ میں واقع ہیں جن میں سربل، گگن میدان، گامڈورہ ٹاپ، ڈیڈیبل علاقے قابل ذکر ہیں۔ یہ علاقے اننت ناگ ضلع ہیڈکوارٹر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر پیرپنچال کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہیں۔ اس علاقے کو قدرت نے بے پناہ خوبصورتی اور فطرت سے مالا مال کیا ہے۔ آبشار، ہرے بھرے کھیت، قدرتی چشمے، سرسبز جنگلات یہاں آنے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔ اس علاقے میں سربل جھیل، گگن میدان، گامڈورہ ٹاپ اور بہت سے خوبصورت مقامات ہیں جو اس علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ مقامی ٹریکرز ان مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹریکنگ کرتے ہیں، لیکن سیاحتی نقشے سے دور ہونے کی وجہ سے مقامی، ملکی اور غیر ملکی سیاح ان خوبصورت مقامات سے واقف نہیں ہیں۔
ضلع ترقیاتی کونسل، ویری ناگ، کے ممبر پیر شہباز نے کہا کہ یہ علاقہ ہمیشہ سیاست کا شکار رہا ہے، وعدے تو کیے گئے لیکن اس علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی یہی وجہ ہے کہ قدرتی وسائل کی موجودگی کے باوجود اس علاقے کے لوگ پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’سیاستدانوں نے یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ جھوٹے وعدے کیے، علاقے کو ہر طرح سے نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزی روٹی کی تلاش میں دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔‘‘ لوگوں کا ماننا ہے کہ سابق حکومتوں نے اس علاقے کی جانب کوئی توجہ مرکوز نہیں کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے متعلقہ اداروں سے اس جانب توجہ مبذول کرنے اور ان علاقوں کو بھی سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ’’یہاں کے باشندوں کے لیے بھی روزگار کے مختلف ذرائع کھل سکیں۔‘‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام میں مولوی پر چاقو سے حملہ

Next Post

سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان

سبزیوں کی کاشت منافع بخش، کسان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan