سری نگر، 26 اگست:
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک ہائی برڈ جنگجو کو گرفتار کرکے پاکستان نشین ملی ٹنٹوں کی طرف سے ملی ٹنسی کو بحال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے 26 آسام رائفلز اور سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کی مدد سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دہشت گردی کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا اور ضلع میں دہشت گردی کو زندہ کرنے کے لئے پاکستان نشین دہشت گرد ہینڈلرز کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’25 اگست کو ایک ہائبرڈ دہشت گرد کی نقل و حرکت کے بارے میں جموں وکشمیر پولیس کے ذریعے تیار کردہ مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن پیٹھ کوٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقے درد گنڈ میں مشترکہ طور پر ایک ناکہ لگا دیا گیا’۔
