سری نگر، 26 اگست:
اپنی آپریشنل صلاحیتوں کے مزید استحکام کے لئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے ہفتے کے روز کشمیر میں ‘وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ فارم (ڈبیلو ایچ اے پی) گاڑیاں متعارف کیں جو زمینی و آبی دونوں جگہوں پر کارروائیاں انجام دینے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس مخصوص گاڑی کی نمائش جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں انجام دی گئی۔اس موقع پر سی آر پی ایف کے سینئر افسر شیش پال نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک بکتر بند گاڑی ہے اور بھارت کی واحد گاڑی ہے جو پانی، سسڑک اور دلدل تینوں جگہوں پر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کو ڈیفنس ریسرچ ایبڈ ڈیولوپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ کی لیبارٹری وہیکل ریسرچ ڈیولوپمنٹ ایسٹیبلشمنٹ میں تیار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کا وزن 24 ٹن ہے اور اس کی لمبائی 8 میٹر جبکہ اس چوڑائی 3 میٹر ہے۔
موصوف افسر نے کہا کہ یہ گاڑی دریا میں لہروں کے خلاف بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی کلی طور پر بلٹ پروف ا ور مائن پروٹیکٹڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی پانی میں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل سکتی ہے جبکہ نارمل راستوں پر یہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل سکتی ہے۔
