• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

شوپیاں کے طالب علم پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم، ہائی کورٹ نے دیا رہائی کا حکم

Online Editor by Online Editor
2023-08-30
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کو کالعدم کر دیا ہے۔ رواں مہینے کی 25 تاریخ کو جسٹس سنجے دھر نے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے شوپیاں کے رہنے والے سلمان وانی پر عائد تاہم الزامات کو خارج کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا حکم دیا۔
سلمان اس وقت ریاست ہریانہ کی ایک جیل میں گزشتہ ایک برس سے قید ہیں اور وہ شوپیاں ڈگری کالج کے طالب علم ہیں۔ انہیں حکام نے عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزمات عائد کرتے ہوئے پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
دونوں طرف کی دلیلوں پر غور کرنے کے بعد جسٹس دھر نے اپنے چار صفات پر مشتمل حکم نامے میں کہا کہ "ریکارڈ پر موجود مواد کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ درخواست گزار کو صرف دو صف پر مشتمل نظر بندی کی بنیاد کے دستاویز فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ پی ایس اے وارنٹ، نظر بندی کے نوٹس اور نظر بندی کے حکم کی کاپیاں درخواست گزار کو فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظر بندی کی بنیاد سیکشن 107 اور 151 سی ار پی سی کے تحت کارروائی کا حوالہ دیتی ہے لیکن ان کارروائیوں سے متعلق متعلقہ دستاویزات کی کاپیاں بھی نظربند کو فراہم نہیں کی گئیں، جیسا کہ حراستی ریکارڈ سے واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کو حراست کے ڈوزیئر کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی۔”
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کا یہ استدلال کہ نظر بندی کی بنیادوں کا تعین کرتے ہوئے، حراستی اتھارٹی کی طرف سے انحصار کیا گیا سارا مواد اسے فراہم نہیں کیا گیا، درست معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے، درخواست گزار کو ان اہم دستاویزات کی عدم فراہمی سے ایڈوائزری بورڈ کے سامنے موثر نمائندگی کرنے میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ احتیاطی حراست کے قانون کے من مانی استعمال کے خلاف اہم حفاظتی اقدامات اس معاملے میں جواب دہندگان کے ذریعہ خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں جس سے نظربندی کے غیر مستحکم حکم کو قانون میں غیر پائیدار قرار دیا گیا ہے۔”
جسٹس دھر نے درخواست گزار کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہ آئین ہند کے دفعہ 22(5) کے تحت ضمانت دی گئی ہے۔”انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کی نظر بندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ جواب دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ درخواست گزار کو فوری طور پر احتیاطی حراست سے رہا کر دیں، جب تک کہ وہ کسی دوسرے کیس کے سلسلے میں مطلوب نہ ہو۔
بتادیں کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کو سنہ 1978 میں سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ نے جموں و کشمیر میں جنگل کی لکڑیوں کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بنایا گیا تھا، تاہم بعد کی حکومتوں نے اس قانون کا استعمال سیاسی قیدیوں اور دیگر ملزمین کے خلاف کیا۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں اس قانون کو علیحدگی پسندوں اور پتھراؤ یا احتجاج کے الزام میں گرفتار نوجوانوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے اسے منشیات فروشوں ، عسکریت پسند معاونین اور او جی دبلوز پر استعمال کیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

تعلیم ہی خواتین کے مستقبل کو تابناک بنا سکتی ہے

Next Post

چیف سکریٹری نے یونیورسٹی/کالج سطح پر کھیلوں کے میلے کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
چیف سکریٹری نے یونیورسٹی/کالج سطح پر کھیلوں کے میلے کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

چیف سکریٹری نے یونیورسٹی/کالج سطح پر کھیلوں کے میلے کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan