• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

خانیار میں گیس سلنڈر دھماکہ تین دکانیں اور گودام خاکستر، ایک زخمی

Online Editor by Online Editor
2023-08-30
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں خاتون زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 30اگست:

جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے مرزا باغ خانیار علاقے میں بدھ کے روز گودام میں ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت سے آگ نمودار ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکہ میں ایک شخص شدید طورپر زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
آتشزدگی کی اس واردات میں تین دکانیں اور ایک گودام کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءبھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی
اطلاعات کے مطابق بدھوار بعد دوپہر پائین شہر کے مرزا باغ خانیار علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب عمارت میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً تین دکانوں اور گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی جس وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سلنڈر دھماکہ میں دکاندار بھی زخمی ہوا ہے جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ایک بجکر 25منٹ پر عمارت کے اندر ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس وجہ سے عمارت کی دیواریں منہدم ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طورپر معلوم ہوا ہے کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پولیس اور فارینسک ٹیم نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے۔
ان کے مطابق گیس سلنڈر دھماکہ میں عمارت پوری طرح سے منہدم ہوئی جبکہ رہی سہی کسر آگ نمودار ہونے کی وجہ سے پوری ہوئی ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ایک بجکر 25منٹ پر انہیں فون کال موصول ہوئی کہ خانیار میں آگ نمودار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
ان کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ گودام کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے آگ نمودار ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں بلال احمد وانی نامی شہری بھی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ گیس سلنڈر دھماکہ تھا یا کچھ اور اس ضمن میں پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گذشتہ 74 برسوں سے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا:سید محمد الطاف بخاری

Next Post

بھارتی فوج نے کپواڑہ میں یتیم بچیوں کے ساتھ رکھشا بندھن منایا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
بھارتی فوج نے کپواڑہ میں یتیم بچیوں کے ساتھ رکھشا بندھن منایا

بھارتی فوج نے کپواڑہ میں یتیم بچیوں کے ساتھ رکھشا بندھن منایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan