سری نگر، 30اگست:
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار گاڑی نے دو خواتین کو ٹکر ماری جس وجہ سے ایک کی برسر موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز خواجہ بازار نوہٹہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار گاڑی نے دو خواتین کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کو ایک مردہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاڑی کی سپیڈ کافی زیادہ تھی جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔دریں اثنا پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
