سرنگر، 31 اگست:
چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں انجام دی گئی آخری پوجن کے ساتھ ہی جمعرات کو اب تک کی طویل ترین شری امر ناتھ جی یاترا بحسن و خوبی اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔
یکم جولائی سے شروع ہونی والی اس طویل یاترا کے دوران 22 اگست تک پونے پانچ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جبکہ سال گذشتہ کل صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں ہی پوتر گھپا کے درشن سے شرفیاب ہوئے تھے۔
جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امرناتھ جی مندر میں جمعرات کو چھڑی مبارک کی پوجن کے ساتھ 62 دنوں پر مشتمل یہ سالانہ یاترا اختتام پذیر ہوئی۔
قبل ازیں مہنت دیپندرا گری جن کے ہمراہ سادھئوں اور عہدیداروں کی ایک جماعت تھی، کی قیادت میں چھڑی مبارک پوتر گھپا پہنچائی گئی۔
چھڑی مبارک بدھ کی شام پنجترنی پہنچائی گئی تھی جہاں سے وہ شبانہ قیام کے بعد جمعرات کی صبح پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی اور طلوع سورج کے ساتھ ہی وہاں پہنچی۔
مہنت گری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوتر گھپا میں جمعرات کی صبح شرون پورنیما کے مقدس موقع پر پوجن ہوئی جو دو گھنٹوں تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ پوجا قدیم روایات کے مطابق وید بھجن کے ساتھ انجام دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ اچھے طریقے سے انجام پایا اور پوجا بھی بہتر طریقے سے انجام پذیر ہوئی۔
موصوف نے کہا کہ اس کے بعد پنجترنی واپس جانے کا ارادہ ہے۔
دریں اثنا انتظامیہ نے امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے تھے علاوہ ازیں شری امر ناتھ شرائن بورڈ نے بھی تمام تر انتظامات کئے تھے جو پر امن اور بلا خلل یاترا کے اختتام کا وجہ بن گئے۔
یاتریوں کے تحفظ کو یقینی جموں سے پوتر گھپا تک ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی اور یاتریوں کی دیگرسہولیات کے لئے بھی تمام تر ضروری اقدام کئے گئے تھے۔
سیکورٹی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا گیا تھا اور یاتریوں کے لئے چوپر سروس بھی دستیاب رکھی گئی تھی۔
حکام نے یاتریوں کی تعداد کی کمی کے پیش نظر 23 اگست کو یاترا عارضی طور معطل کی تھی۔
یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ بھی لیا گیا تھا۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے یاتریوں کے پہلے جھتے کو روانہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کہ امسال پہلی بار دوغیر ملکی سیاحوں نے پوتر گھپا کی یاترا کی۔
دو امریکیوں نے کیلیفورنیا سے پورے راستے میں گپھا کی عبادت گاہ میں
