• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

گاندربل کے بٹوینہ علاقے کے سوزنی آرٹسٹ شوکت احمد لون نے روایتی فن میں نئی جان ڈالی

Online Editor by Online Editor
2023-09-24
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
گاندربل کے بٹوینہ علاقے کے سوزنی آرٹسٹ شوکت احمد لون نے روایتی فن میں نئی جان ڈالی
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل: ضلع گاندربل کے بٹوینہ علاقے میں، سوزنی آرٹسٹ شوکت احمد لون نے روایتی فن میں نئی جان ڈالی ہے۔ ان کی منفرد تخلیقات، جن میں نمایاں شخصیات کی شاندار تصویروں نے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہیں۔تقریباً دو دہائیوں سے شوکت احمد لون سوزنی آرٹ کا کام کررہے ہیں۔ شوکت احمد نے اپنے فن کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میرے کام کے اس جدید طریقہ کار نے مجھے نہ صرف خوشی دی ہے بلکہ میرے فن کو ایک تازگی بھی بخشی ہے۔شوکت احمد لون کے مطابق یہ فن کاری زوال کا شکار ہے، لیکن انھوں نے بااثر اور نامور افراد کی تصویریں بنا کر اس میں نئی جان ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ شوکت کے مطابق انھیں اس کے لیے سال 2022 میں ہینڈی کرافٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یو ٹی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔شوکت احمد لون کا کہنا ہے کہ وہ اس فن سے وہ پہچان حاصل کر رہے ہیں جس کا وہ حقدار ہیں ۔
اپنی متاثر کن تخلیقات میں، شوکت نے کشمیری شال پر وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، اور ڈاکٹر منموہن سنگھ جیسی قابل ذکر شخصیات کی تصاویر کو اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ اپنے جدید سوزنی آرٹ کے لیے انھوں نے جو پہچان حاصل کی ہے اس سے وہ کافی خوش ہیں ۔ شوکت نے اس صنعت سے جڑے کاریگروں کو درپیش موجودہ چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پہچان حاصل کر لی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سوزنی کے شاہکار تخلیق کرنے والے کاریگروں کا اب بھی استحصال کیا جا رہا ہے۔ سوزنی آرٹ کے شعبے میں استحصال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، فنکار نے حکومت سے ایسے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جس سے کاریگروں کی محنت کا مناسب معاوضہ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس استحصال کی وجہ سے نوجوان نسل اس دیسی کشمیری فن سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے جس کے نتیجے میں یہ بتدریج زوال پذیر ہے۔
آرٹ کے ایک نمونے کی نمائش کرتے ہوئے جس میں ایک طرف رام اور سیتا کی تصویر ہے اور دوسری طرف شاندار تاج محل کو اجاگر کرتے ہوئے شوکت احمد لون نے کہا، "میں نے رام اور سیتا کی تصویر احترام کے لیے بنائی تھی ۔
شوکت نے اپنی جدید سوزنی فنکاری کو جاری رکھنے کے اپنے منصوبوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ "میں بالی ووڈ اداکاروں کے پورٹریٹ اور کشمیر کے اعلیٰ ثقافتی ورثے کی تصویر کشی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں،”شوکت کے فنکارانہ فن کی عکاسی کرنے والے اس کے کاموں سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں روایت اور اختراعات اکثر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، شوکت کا جدید سوزنی آرٹ اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ اپنے ورثے کو کس طرح زندہ کیا جا سکتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بین الاقوامی سیاحوں کی کشمیر آمد میں 700فیصد اضافہ

Next Post

مناسب مارکیٹ نہ ملنے سے جموں و کشمیر میں اُون کی صنعت زوال پذیر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
گاندربل کے بٹوینہ علاقے کے سوزنی آرٹسٹ شوکت احمد لون نے روایتی فن میں نئی جان ڈالی

مناسب مارکیٹ نہ ملنے سے جموں و کشمیر میں اُون کی صنعت زوال پذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan