• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

رات بھر آسمان صاف رہنے کے باعث جموں ، کشمیر اور لداخ شدید سردی کی لپیٹ میں

11دسمبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے/ محکمہ موسمیات

Online Editor by Online Editor
2023-12-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /09دسمبر :
رات بھر آسمان صاف رہنے کے باعث شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرینگر میں ایک بار پھر رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت منفی4.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے اور شوپیان منفی 5.9ڈگری کے ساتھ وادی کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ۔
دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے سردیوں میں مزید اضافہ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 11دسمبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے اور منفی گیارہ تک پہنچ سکتا ہے ۔
محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم 2.8ڈگری سیلشس درج کی گئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام ایک مرتبہ پھر سرد ترین علاقہ رہا جہاں رات کا درجہ حرارت منفی 5ڈگری سیلشس جبکہ گلمرگ میںشبانہ درجہ حرارت منفی 4.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں، پارہ منفی 3.2ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران وادی کے لوگوںکو سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ا س مدت کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت مزید گر جائے گا اور وادی کے لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرناپڑے گا۔
شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے ۔
ادھر صوبہ جموں، جو کشمیر کے نسبت گرم خطہ ہے، میں بھی سردی کی لہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے تیکھے تیور دکھا رہی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر داخلہ امیت شاہ رواں ماہ کے آخر میں جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہونگے

Next Post

سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہوگا، حقوق کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد نہیں رُکے گی/ عمر عبداللہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہوگا، حقوق کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد نہیں رُکے گی/ عمر عبداللہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہوگا، حقوق کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد نہیں رُکے گی/ عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan