• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کروں گا: انتونیو گوتریس

Online Editor by Online Editor
2023-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کروں گا: انتونیو گوتریس
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب مانیٹرینگ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کرنا ترک نہیں کریں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انتونیو گوتریس نے اتوار کو دوحہ فورم کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے سلامتی کونسل کی ساکھ اور اختیار کو مجروح کیا ہے۔خیال رہے کہ واشنگٹن نے جمعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کو ویٹو کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’میں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی تباہی سے بچنے کے لیے دباؤ ڈالے اور میں نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔‘
’افسوس کہ سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی لیکن اس سے اس کی ضرورت کم نہیں ہوتی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہار نہیں مانوں گا۔‘قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ دوحہ ’کم امکانات‘ کے باوجود اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔
قطر جہاں حماس کے کئی رہنما مقیم ہیں۔ اسرائیل اور عسکریت پسند گروہ کے درمیان مذاکرات میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ غزہ سے یرغمالی مذاکرات کے نتیجے میں رہا ہوئے نہ کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے۔
فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو برابر کا انسان نہ سمجھنے کے رویے نے عالمی برادری کو غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو برداشت کرنے کی اجازت دی ہے۔
فلپ لازارینی نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم ابھی غزہ میں بنے جہنم کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔‘
امریکہ اور اسرائیل نے جنگ بندی کی مخالفت کی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے حماس کو فائدہ پہنچے گا۔ اگرچہ واشنگٹن نے شہریوں کی حفاظت اور حماس کی جانب سے سات اکتوبر کے حملے میں یرغمالی بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے عارضی جنگ بندی کی حمایت کی تھی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی کو 5اگست2019تک پہنچنے میں70سال لگ گئے،ہماری جدوجہد بھی جاری رہے گی: عمر عبداللہ

Next Post

دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر وادی بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
سری نگر میں سیکورٹی مزید سخت، گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی مہم کا سلسلہ تیز

دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے پیش نظر وادی بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan