نئی دہلی /جموں //11 ؍دسمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی جانے والی ’وکِست بھارت @2047: وائس آف یوتھ ‘ ورکشاپ میں شرکت کی۔راج بھون جموں میں منعقدہ ورکشاپ میں جموں و کشمیر کے اہم اداروں کے وائس چانسلروں، سربراہان اور فیکلٹی ممبران نے موضوعاتی شعبوں پر پینل ڈسکشن کے دوران اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں تاکہ ’وِکست بھارت @ 2047 ‘میں طلبأ کی شمولیت اور شراکت کے لئے روڈ میپ بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ 9 برسوں میں ہر طالب علم کو ترقی کے سپاہی میں تبدیل کرنے کے لئے ایک مضبوط تعلیمی ماحولیاتی نظام، صنعتی۔تعلیمی تعلق پیدا کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا ،’’ نوجوانوں کے پاس معاشرے کے لئے ایک نیا ویژن بنانے کی مکمل طاقت ہے۔ نوجوانوں میں قوم کو بااثر خیالات فراہم کرنے کی صلاحیت ہے جو خود نقل کریں گے اور ترقیاتی ایجنڈا ترتیب دیں گے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار ہنر مندی اور لامحدود توانائی کی علامت نوجوانوں کو ترقی کے اِنقلاب کے اہم شراکت دار بننے کا موقعہ مل رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ’وائس آف یوتھ‘اقدام نوجوانوں کی تخیلاتی اختراعات اور خیالات کو حقیقت میں بدلنے کو یقینی بنائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلروں اور دیگرشراکت داروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو’وِکست بھارت‘کی تعمیر میں حصہ لینے اور جموں و کشمیر کو اِس مشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے ایک منظم فارمیٹ اور تبدیلی کا ایجنڈا تیار کریں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک کی تبدیلی، ان کی معاشی ترقی میں کوانٹم لیپ، صنعتی منظرنامے میں تبدیلی کا آغاز تعلیمی اِداروں سے کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ وائس چانسلروں اور اِداروں کے سربراہوں کووِکست بھارت کو تقویت دینے کے لئے سستی ٹیکنالوجی اور نئے اَقدامات کی اِفادیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔اُنہوں نے کہا کہ ورکشاپ اور اس کے نتائج ترقی کو تیز کرنے میں رہنمائی کا کام بھی کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیم ورک کے کردار اور طلبأ کی باہمی تخلیقی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلبأ میں مشترکہ مقصد کے ارد گرد جمع ہونے، تکنیکی مہارتوں اور علم سے حاصل ہونے والے فوائد کو بانٹنے کے لئے یکساں تعداد میں معاشرے کی شرکت کو راغب کرنے اور حوصلہ اَفزائی کرنے کے لئے بے پناہ توانائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ طلبا کی زندگی میں ایک قابل فخر لمحہ آیا ہے اور انہیں ملک کی ترقی کی باگ ڈور سونپی جارہی ہے اور وِکست بھارت میں حصہ اَدا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’اگلے 20 برسوں میں طلبأاَپنے کیریئر کے بلند ترین مقام پر ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ مواقع اور باہمی تعاون کی کوششوں سے وہ وِکست بھارت کے سفر کو نئی تحریک دینے میں کامیاب ہوں گے۔‘‘
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ، اَتل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ آلو ک کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کماربھنڈاری اور سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔
