• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

اِس موسم سرما کے دوران سونمرگ ایک اہم مقام ہوگا۔ سیکرٹری سیاحت 

موسم سرما کی تیاریوں کا جائزہ اور دسمبر کے اِختتام پر میگا فیسٹو ل 

Online Editor by Online Editor
2023-12-13
in تازہ تریں, شوبز
A A
اِس موسم سرما کے دوران سونمرگ ایک اہم مقام ہوگا۔ سیکرٹری سیاحت 
FacebookTwitterWhatsappEmail

سونمرگ /12 ؍دسمبر:

سیکرٹری سیاحت سیّد عابد رشید شاہ نے آج افسران اورشراکت داروں کی میٹنگ طلب کی تاکہ موسم سرما کی تیاریوں اور سونمرگ کوموسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کے لئے متعلقہ سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر ، ناظم سیاحت کشمیر راجا یعقوب ، اے ایس پی گاندربل، ایس ای مکینک ، سی ای او، ایس ڈی اے، ایس ڈی ایم کنگن، مختلف وِنگوںکے ایگزیکٹیو انجینئروں، ہوٹلیئر ایسوسی ایشن سونمرگ کے نمائندے، صدر بیوپر منڈل سونمرگ، ضلع انتظامیہ کے مختلف افسران ، ملازمین اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔

سیکرٹری سیاحت نے موسم سرما کے دوران سونمرگ کو کھلا رکھنے کے لئے پانی، بجلی، صحت، سڑک، برف صاف کرنے کے آپریشن، ٹریفک مینجمنٹ، زیڈ موڑ ٹنل کی آپریشنلائزیشن، لکڑی اور دیگر متعلقہ سہولیات سمیت ضروری تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سیکرٹری موصوف کو موسم سرما کے دوران سونمرگ کو کھلا رکھنے کے ایکشن پلان اور یہاں آنے والے سیاحوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میںجانکاری دی۔اُنہوں نے انہیں برف صاف کرنے کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ برف ہٹانے کے لئے  افرادی قوت کے ساتھ وافر مشینری بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں زیڈ موڑ ٹنل کو اِستعمال کیا جائے گا۔

میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پانی کی سپلائی میں اضافہ کیا گیا ہے اور پانی کی پائپ لائنوں کو سخت سردی میں جمنے سے بچانے کے لئے ان کی انسولیشن بھی کی گئی ہے۔اسی طرح ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ بجلی کی سپلائی کو بھی اَپ گریڈ کیا گیا ہے اور اس موسم سرما میں سونمرگ کے تمام اداروں کو زیر زمین کیبلنگ کے ذریعے بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔

اُنہوںنے سیکرٹری کو بتایا کہ سی ای او ایس ڈی اے کے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں 15 ؍دسمبر سے تمام محکموں کے نمائندگان تعینات کئے جائیں گے۔سیکرٹری سیاحت نے افسران اور دیگرشراکت داروںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کو بغیر کسی رُکاوٹ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں اور کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران اِنجینئرنگ وِنگ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسم سرما کے دوران سیاحوں کو مناسب سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کو اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ اِنتظامیہ نے سونمرگ کو ہر موسم میں سیاحتی مقام کے طور پر مناسب فروغ دینے کے لئے تمام کوششیں کی ہیں۔

ڈاکٹرسیّد عابدرشید شاہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور سی ای او  ایس ڈی اے سے کہا کہ وہ سردیوں کے حوالے سے ’’کیا کریں اور نہ کریں‘‘ دستاویز تمام شراکت داروں بالخصوص ہوٹل مالکان کے ساتھ شیئر کریں اور انہیں موسم سرما کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے انہیں بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہوٹل مالکان کو ’بنیادی زندگی میں معاونت کی تربیت‘ دی گئی ہے اور یقین دلایا کہ موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حساسیت کا پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔

میٹنگ میں موسم سرما کے دوران منعقد کی جانے والی سرمائی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ جواہر اِنسٹی چیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ نے 10 ؍جنوری 2024 ء سیکنگ کے 6 کورسوںکا شیڈول جاری کیا ہے جبکہ موسم سرما کی دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر 31 ؍دسمبر کو میگا نیو ایئر فیسٹول کا انعقاد کر رہی ہے جس کے لئے ایکشن پلان تیار کیاگیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال اور کم عمر نوجوانوں

Next Post

دو نوجوان لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
Next Post
دو نوجوان لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے

دو نوجوان لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan