بارہمولہ /13 ؍دسمبر:
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے جل جیون مشن کے تحت ضلع بھر میں گھرانوں اور پنچایتوں کو پینے کے پانی کی فراہم کرنے میں جل شکتی محکمہ کی پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے آج یہاں ایک میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ کے آغاز میں ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ ای بارہمولہ نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی اور جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی سکیموں کی عمل آوری اور پی ایچ اِی سیکٹر کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی گئی کہ مرکزی معاونت والی فلیگ شپ پروگرا م کے تحت گھرانوں اور پنچایتوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں ضلع میں اَب تک 81فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے خطاب کرتے ہوئے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان گاؤںاورعلاقوں میں پانی سمیتوں کو ’’ہر گھر جل‘‘ سر ٹیفکیٹ جاری کریں۔اُنہوں نے فسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ کسی بھی موجودہ رُکاوٹ کو دور کرنے کے لئے قریبی تعاون کریں جس کا مقصد جل جیون مشن کے بیان کردہ صد فیصد سیچوریشن حاصل کرنے کا پُر عزم ہدف ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے شمال میں زمینی اور الیکٹرو میکنیکل پروجیکٹوں کے ذمہ دار ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی ڈیڈ لائن کو فوری طور پر پورا کریں۔
مزید برآں، ڈاکٹرسیّد سحرش اَصغرنے ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ، ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ، بی اے ڈی پی، اور ایس ایس وائی کے تحت مختلف محکموں کی طرف سے کی گئی طبعی اور مالی پیش رفت کا مکمل جائزہ لیا ۔اُنہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ مالی برس 2023-24ء کے ترقیاتی منصوبوں کے تحت مقررہ کردہ اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جائیں۔
میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر جاوید احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد مقبول لون ، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر جے ایس ڈی ، ایگزیکٹیو انجینئروں، اسسٹنٹ انجینئروں اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
