جموں،15دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے جنگلی علاقے دارا پیر میں سیکورٹی فورسز نے جمعے کے روز مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران جنگلی علاقے سے چار آئی ای ڈی، چھ یو بی جی ایل گرینیڈس، پانچ ڈٹونیٹر ، چار فیوز اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
