• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

جموں وکشمیر ہدف کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے :لیفٹیننٹ گورنر

ماہانہ’’ عوام کی آواز ‘‘پروگرام کے دوران سکیموں کی صد فیصد عمل آوری اور تمام مطلوبہ وصول کنندگان کو سرکاری سکیموں کے فوائد میں توسیع کیلئے ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں لوگوں کی شرکت پر زور دیا

Online Editor by Online Editor
2023-12-17
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں و کشمیر انتظامیہ معاشرے کے غریب طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم۔ منوج سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی کامیابی داستانوں کا اِشتراک کیااور ضلعی اِنتظامیہ کو غیر معمولی اور باہمت خواتین کو مُبارک باد دینے اور ان کی ضروری مدد کرنے کی ہدایت
جموں /17 ؍دسمبر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے ماہانہ پروگرام ’عوام کی آواز‘میںپی آر آئی ممبران، نوجوانوں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں، کاروباری اَفراد، رضاکارانہ آرگنائزیشنوں اور سماج کے ہر طبقے پر زور دیا کہ وہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میں فعال شرکت کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’مرکزی حکومت کی اَب تک کی سب سے بڑی رَسائی کی پہل ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ جموں و کشمیر کی ہر پنچایت اور شہری مقامی باڈی کا احاطہ کرے گی۔سکیموں کی صد فیصد اہداف حاصل کرنے کے لئے لوگوں کی شرکت ضروری ہے اور اِس بات کو یقینی بنانا کہ اُن کے فوائد تمام مطلوبہ وصول کنندگان تک پہنچیں‘‘۔
اُنہوں نے کہا،’’ جب ہم 2023 ء کے آخری ایام سے گزرے رہے ہیںاور جب ہم گزرے ہوئے مہینوں پر نظر ڈالتے ہیں ہمیں متاثر کن ترقی، دیہی اور شہری علاقوں میں زندگی کا بہتر معیار اور چاروں طرف نمایاں ترقی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ میں جموں و کشمیر کو اَپنے مقصد کی طرف اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی کامیابی کی داستانوں کا اشتراک کرتے ہوئے اودھمپور کے ایک بزرگ شہری منشی رام جی کا خصوصی تذکرہ کیا جنہوں نے پرانی لیپ ٹاپ بیٹری اور اِی ۔ویسٹ کا اِستعمال کرتے ہوئے اِی۔ سائیکل بنایا ہے۔
منشی رام جی نے وزیر اعظم کے ووکل فار لوکل اینڈ گرین اِنڈیا انیشی ایٹو سے حوصلہ اَفزائی محسوس کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ دوسروں کو سبز متبادل کے تئیں حساس اور ترغیب دیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی صدف کواَپنی معذوریوں کے باوجود ایک کامیاب کاروباری شخصیت بننے کے مقصدکو حاصل کرنے پر ستائش کی۔
صدف کی زندگی ہمت، خود اعتمادی، سخت محنت اور عزم کی داستان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی قابلیت، مہارت اور علم دوسرے شہریوں کے لئے تحریک کا باعث ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بھدرواہ کی میناکشی دیوی جیسی غیرمعمولی اور باہمت خواتین کو خراج تحسین پیش کریں اور انہیں ضروری تعاون فراہم کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ میناکشی دیوی ایک خاتون اِی۔ رکشا ڈرائیوراور ناری شکتی کی علامت ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بے پناہ چیلنجوں کے باوجودوہ اَپنے اہل خانہ کے لئے اُمید اور مشکلات کا سامنا کرنے والے دوسرے لوگوں کو ترغیب دے رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے کوٹ بھلوال کی محترمہ پوجا کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے ’’سمائلی چاکلیٹس‘‘ کے نام سے اَپنا گھریلو چاکلیٹ برانڈ قائم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا پوجا کے اَنٹرپرینیورشپ میں قدم رکھنے سے علاقے کی دیگر خواتین کو جرأت مندانہ راستے کا اِنتخاب کرنے اور چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کی ترغیب مل رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے پردھان منتری مدرا یوجنا سے مستفید ہونے والے ٹنگمرگ کے جاوید احمد کے کاروباری سفرکا بھی اِشتراک کیا جو نوجوانوں کو روزگار کے متلاشی نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے والے بننے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
اُنہوں نے کولگام سے تعلق رکھنے والے طارق احمد گنائی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ویسٹ ٹو ویلتھ اکنامک ماڈل کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک کامیاب ویسٹ ری سائیکلنگ یونٹ قائم کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ طارق احمد گنائی نہ صرف مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کر رہے ہیں بلکہ ایک صاف ستھرا اور زیادہ دیرپا مستقبل بھی بنارہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے ملنے والی تجاویز کا بھی ذکر کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں اوراَفسروں کو ہدایت دی کہ جموں کی پونم شرما، گاندربل سے عبدالرشید بٹ، جموں سے سنجیتنا، پلوامہ کے احسان خلیق، اودھمپور کے انیل تھاپا، کٹھوعہ کے کنول سنگھ، بارہمولہ کے نور الدین خان، سری نگر کی مدینہ میر، کٹھوعہ کے سورو شرما اور پونچھ سے ذاکر حسین سے ملنے والی قیمتی معلومات پر مناسب کارروائی کی جائے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

800 کروڑ کا بزنس، "انیمل” نے "پٹھان” کو بین الاقوامی سطح پر پیچھے چھوڑ دیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے بنگلورو میں مہامنا مالویہ مشن کی تقریب میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan