• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

آن لائن گھوٹالہ: کئی مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط، تشہیر کرنے والے یوٹیوبرز بھی شکنجے میں: پولیس

Online Editor by Online Editor
2023-12-20
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے: پولیس
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،20دسمبر:

جموں وکشمیر پولیس نے مبینہ طور دھوکہ دینے والی کمپنی ‘کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اور سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے یوٹیوبرز کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لایا گیا ہے۔
بتادیں کہ منگل کے روز سری نگر کے کرنگر علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ‘کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایا کہ کمپنی نے لوگوں کو 60 کروڑ روپیہ کا چونا لگا کر فرار کی راہ اختیار کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سابیئر پولیس کشمیر کو اطلاع موصول ہوئی کہ ”کیوریٹو سروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ نے ایک دھوکہ دہی والی وئب سائٹ کے ذریعے لوگوں سے مبینہ طورپر جعلسازی کرکے کافی منافع کمایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ مذکورہ کمپنی نے عام لوگوں کو اپنی وئب سائٹ پر رجسٹر کرنے اور سروے میں شراکت دار بننے کی تلقین کی تھی ۔ وئب سائٹ پر رجسٹرڈ افراد کے لئے کمپنی نے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے مذکورہ کمپنی نے مبینہ طور پر رجسٹرڈ افراد کی واجب ادا رقم روک دی اور ڈائریکٹر اور پرموٹرز فرار ہو گئے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سابیئر پولیس نے آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 39/2023کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
ان کے مطابق تحقیقات اور چند متاثرین کی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ کمپنی نے مبینہ طورپر ان کی وئب سائٹ پر رجسٹرڈ افراد کو پیسے دینے کاوعدہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قلیل مدت میں آسان رقم کی لالچ نے متعدد افراد کو اس مبینہ طورپر جعلی اور دھوکہ دہی والی اسکیم کی اور راغب کیا ۔
موصوف ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی سابیئر پولیس نے کمپنی کے متعدد بینک کھاتوں کو منجمد کیا ہے۔
سائبیر پولیس نے متعدد مقامات جن میں کمپنی کے دفاتر بھی شامل ہیں پر چھاپے مارے جس دوران قابل اعتراض مواد جس میں الیکٹرانک آلات، اہم کاغذات وغیرہ شامل ہیں کوبرآمد کرکے ضبط کیا جبکہ دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق کمپنی کے مالک اورپرموٹرز کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی جبکہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین اور سوشل میڈیا پر اس اسکیم کی تشہیر کرنے والے افراد کے بارے میں بھی چھان بین شروع کی گئی ہے۔
پولیس نے عوام الناس کومشورہ دیا ہے کہ وہ آن لائن گھوٹالوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی محںت سے کمائی گئی رقم کو انویسٹ کرنے سے قبل آن لائن اسکیموں کے بارے میں تصدیق کیا کریں۔
پولیس نے متاثرین سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس اس کمپنی کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو وہ تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ رابط قائم کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جھانسوں کے طوفان میں ڈوبتا ہوا کشمیر

Next Post

کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
وادی کشمیر میں شبانہ سردی کا قہر جاری

کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan