پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے بفلیاز علاقے میں مشتبہ عسکریت پسنددوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکاروں ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بفلیاز علاقے میں جمعرات کی صبح سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی سہ پہر جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار واپس بارکوں کی اور جارہے تھے کہ اسی اثنا میں تاک میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے ڈی کے جی بفلیاز روڈ پر فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔
معلوم ہواہے کہ فوج نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی جس دوران پورا علاقہ گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی ابتدائی فائرنگ کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج کی اضافی کمک کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا ہے ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وہیں جموں میں مقیم فوجی ترجمان لیفٹیننٹ سنیل برتوال نے اپنے بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر کل رات جنرل ایریا ڈھیرا کی گلی میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا اور آج شام عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا اور اس وقت انکاؤنٹر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں تین جوان ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہے۔
