• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

راجوری حملہ :چار فوجی اہلکار جاں بحق، تین دیگر زخمی ، آپریشن ہنوز جاری

Online Editor by Online Editor
2023-12-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں میں سی آئی ایس ایف کی بس پر حملے کے بعد دو جنگجو مارے گئے:پولیس
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں،21دسمبر:
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی بفلیاز علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نتیجے میں 4 فوجی جوان جاں بحق ہوئے جبکہ مزید تین کو تشویشناک حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا معلو م ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج نے بدھ کے روز ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تھانہ منڈی راجوری کے بفلیاز علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوج کی د و گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی آس پاس تعینات اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 4 فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے جاں بحق ہوئے فوجی جوانوں کی شناخت بی سنگھ ، کے کمار، سی کمار اور جی کمار کے بطور کی جبکہ زخمیوں کی پہچان سندیپ کمار ، ایس ایس داس اور ٹی ڈی بھاسکراو کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا حملے کے بعد فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کی تاہم ملی ٹینٹ گھنے جنگلات کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہوئے جنہیں مار گرانے کی خاطر فوج کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایاکہ راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں 20دسمبر سے ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات سہ پہر 3بجکر 45منٹ پر دہشت گردوں نے دو فوجی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ مزید تین فورسز اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن ہنوز جاری ہے۔علاوہ ازیں تھانہ منڈی بفلیاز شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تھانہ منڈی راجوری میں انکاونٹر کے پیش نظر بفلیاز روڈ پر فی الحال گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کترینہ اور وجے سیتھوپتی کی فلم ’میری کرسمس‘ کا تجسس سے بھرپور ٹریلر جاری

Next Post

خارجہ امور میں ہمارا اولین رہنما اصول ہمارا قومی مفاد ہے۔ مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ہماچل کے عوام نے چیلنجز کو مواقع میں بدلا: وزیر اعظم

خارجہ امور میں ہمارا اولین رہنما اصول ہمارا قومی مفاد ہے۔ مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan