بھوپال۔ 22؍ دسمبر:
20 اور 21 دسمبر 2023 کو بھوپال میں منعقدہ دو روزہ قومی بلرنگ فیسٹیول میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے گجر اور بکروال بوائز ہاسٹل کپواڑہ کے طلباء نے سٹیج پر شرکت اور مجموعی کارکردگی کے لیے زبردست تعریف حاصل کی۔جوائنٹ ڈائریکٹر سنٹرل، محمد روف رحمٰن کی قیادت میں گروپ نے بھوپال اور ایم پی حکام سے کارکردگی کی تعریف کی۔
جے ڈی سنٹرل نے جو پروگرام میں شرکت کرنے والے وی آئی پیز میں شامل تھے نے بھی طلباء گروپ، ڈسٹرکٹ کلچرل کوآرڈینیٹر رئیس مسرور اور دیگر ٹیم ممبران بشمول ڈاکٹر عباس، نثار احمد اور ملک ظفر کی کاوشوں کو سراہا۔
