سری نگر، 23 دسمبر :
جموں و کشمیر حکومت نے پونچھ میں تین افراد کی پر اسرار طور پر موت واقع ہونے کے متعلق قانونی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے متوفین کے اہلخانہ کے حق میں معاوضہ اور نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاشوں کی طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد قانونی کارروائیاں شروع کی گئیں ہیں۔
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر (ڈی پی آئی آر) نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پونچھ کے ضلع بفلیاز میں تین شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی اس سلسلے میں طبی و قانونی لوازمات ادا کی گئیں اور متعلقہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘حکومت نے متاثرین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا اور لواحقین کو نوکریاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا’۔
