سرینگر/24دسمبر:
پونچھ اور راجوری سیکٹر میں حالیہ حملوں کے بیچ فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے سوموار کو جموں کے ہنگامی دورہ پر وارد ہو رہے ہیں اور وہ دورے کے دوران جموں میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور وہاں انسداد ملی ٹنسی کے گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جموں کا دورہ کریں گے اور حالیہ اور جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور وہاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر تبادلہ خیال کریں گے۔ادھر خیال رہے کہ فوجی ہیڈ کوارٹر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں کی کارروائیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ادھر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر وجے کمار نے اتوار کو پونچھ کا دورہ کیا اور ضلع میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ امن و امان کا جائزہ لیا۔حکام نے بتایا کہ اے ڈی جی پی کے ساتھ صوبائی کمشنر جموں اور آئی جی پی جموں بھی تھے۔افسر نے کہا کہ انہوں نے ڈی ڈی سی چیئرمین، ڈی ڈی سی ممبران اور علاقے کے کئی دیگر معزز افراد سے بات چیت کی۔
