• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

وی بی ایس وائی۔۔۔۔خوابوں کو تعبیر کا جامہ پہنانے والی انشا شبیر کی کہانی

Online Editor by Online Editor
2023-12-28
in اہم ترین, تازہ تریں, گوشہ خواتین, مقامی خبریں
A A
وی بی ایس وائی۔۔۔۔خوابوں کو تعبیر کا جامہ پہنانے والی انشا شبیر کی کہانی
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ۔ 28؍ دسمبر:
جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کی خوبصورت وادی میں، ایک نوجوان عورت رہتی ہے جو آزادی، لچک اور تبدیلی کی علامت بن چکی ہے۔ پلوامہ کے اریگم میں ایک معمولی گھرانے میں پیدا ہونے والی، انشاء شبیر، آج ایک کاروبار کی مالک بن چکی ہیں اور اپنی ملبوسات کی ایک دکان کا انتظام سنبھالتی ہیں۔ وہ مرکزی حکومت کی دین دیال انتودیا یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن کے بہت سے استفادہ کنندگان میں سے ہیں، جو انشا جیسی بہت سی لڑکیوں اور خواتین کو ترقی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے وسائل مہیا کررہی ہیں۔
جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، انشا نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار 2017 میں دین دیال انتیودیا یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہوڈ مشن کے بارے میں سنا اور فوری طور پر اس کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ اس اسکیم کو دیہی ترقی کی وزارت نے 2011 میں شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد دیہی غریبوں کے لیے کارگر اور موثر ادارہ جاتی پلیٹ فارم بنانا ہے، جس سے وہ پائیدار معاش میں اضافہ اور مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی کے ذریعے گھریلو آمدنی میں اضافہ کر سکیں۔انشا نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ بچپن سے ہی کپڑے ڈیزائن کرنے اور بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت مقامی ٹیلرنگ اسکول میں داخلہ لیا۔ یہ ان کی قابلیت اور دلچسپی ہی تھی جس نے ان کے لئے کاروبار کے مواقع اور روزی روٹی کمانے کے راستے کھول دیئے ۔
انسٹی ٹیوٹ میں ڈیزائن کورس مکمل کرنے کے بعد، انشا کو احساس ہوا کہ اس کے دل میں ملبوسات کا اپنا ایک چھوٹا موٹا اسٹور قائم کرنے کی خواہش موجود ہے۔ اُنہیں پی ایم ای جی پی امید اسکیم کے تحت قرض ملا اور اس کوشش میں بھی ڈی اے وائی- این آر ایل ایم نے مالی مدد فراہم کرکے اس کی مدد کی۔ آخر کار، وہ اپنا ملبوسات کا اسٹور قائم کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔بعض اوقات، محدود وسائل اور صرف گنے چنے چند مواقع کی وجہ سے ، خواب اکثر رات کے آسمان میں دور دراز ستاروں کی طرح لگتے ہیں۔ لیکن انشاء کے لیے، ڈی اے وائی- این آر ایل ایم نے اسے اپنا خواب جینے کے قابل بنایا۔ انشا نے بتایا کہ اگر اسے اسکیم کے تحت سبسڈی والا قرضہ نہ ملتا تو شاید وہ اپنا کاروبار شروع نہ کر پاتی۔
انشا نے حکومت کی کاروباری اسکیموں کی ستائش کی جو نوجوانوں کی مدد کر رہی ہیں اور ایک نئے ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صرف امیر لوگ ہی کامیاب نہیں ہو رہے بلکہ غریب پس منظر سے تعلق رکھنے والے اور دیہات کے لوگ بھی کامیاب کاروبار شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ حکومت کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسی اسکیمیں متعارف کروائیں جنہوں نے اُنہیں مالی طور پر خود مختار ہونے کا موقع دیا۔ آج، انشا نہ صرف اپنے مالی معاملات کا انتظام کرتی ہیں بلکہ اپنے چھوٹے سے اسٹور میں دیگر خواتین کو روزگار بھی فراہم کرتی ہیں۔ چھوٹے ہونے کے باوجود، ملبوسات کااسٹور وکاس اور آتم نر بھرتا کا مترادف بن گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اینٹی کرپشن بیورو نے رینج آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

Next Post

پی ایس سی یا جے کے ایس ایس بی کےتحت اسامیوں کو 6 ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا:منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں دو روزہ لوک میلے کا افتتاح کیا

پی ایس سی یا جے کے ایس ایس بی کےتحت اسامیوں کو 6 ماہ کے اندر پُر کیا جائے گا:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan