جموں / 29؍دسمبر:
ناظم اطلاعات منگا شیرپا نے آج چندی گڈھ میں منعقدہ 61 ویں نیشنل رولر سکیٹنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر محکمہ کے ملازم گگن سنگھ جموال کو مبارک باد دی۔
منگا شیرپا نے گگن سنگھ جموال اور ان کی ٹیم کی جیت کو غیر معمولی قرار دیا اور مسلسل پانچویں بار گولڈ میڈل جیتنے پر ان کی سراہنا کی جب کہ آئندہ تمام قومی او ربین الاقوامی ٹور نامنٹوں میں ان کی کامیابی کے بارے میں پُر اُمید ہے۔ اُنہوں نے ہونہار کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اَپنی کوششیں جاری رکھیں اور آنے والے دِنوں میں ڈی آئی پی آر کانام روشن کریں۔اُنہوں نے ان کی حوصلہ اَفزائی کی اور ان کے شاندار مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اِظہا رکیا۔
جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈکوارٹر)وویک پوری، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں اَتل گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (پی آر)ڈاکٹر وِکاس شرما اور دیگر سینئر اَفسران اور ملازمین نے بھی گگن سنگھ جموال اور ان کی ٹیم کے اَرکان کو جموںوکشمیر یوٹی کا نام روشن کرنے پر مُبارک باد دی۔
