جموں، 29 دسمبر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب آر آر سوین نے آج یہاں پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حال ہی میں اگلے عہدے پر ترقی پانے والے آئی پی ایس افسران شری ایس آنند جین اور شری نتیش کمار کے کندھوں پر اے ڈی جی پی رینک سجائے ۔ اس موقع پر اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر و کوآرڈینیشن پی ایچ کیو جناب ایم کے سنہا موجود تھے۔
ڈی جی پی نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ محکمہ اور عوام کے لیے اسی جوش اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دونوں آئی پی ایس افسران اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ شری آنند جین نے ایس ڈی پی او گاندربل، ایس پی ایسٹ سری نگر، انچارج ایس پی بارہمولہ، ایس ایس پی بارہمولہ، اے آئی جی (پروویژن/ٹرانسپورٹ) پی ایچ کیو، ایس ایس پی ریاسی، ایس ایس پی راجوری، ایس ایس پی جموں، کمانڈنٹ آئی آر پی 15ھرویں بٹالین، ایس ایس پی بارہمولہ، آئی جی پی ہیڈکوارٹر۔ پی ایچ کیو، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو جے اینڈ کے کےطور پر خدمات انجام دی ہیں اور اس وقت آئی جی پی جموں کے طور پر تعینات ہے۔ جب کہ جناب نتیش کمار نے بطور ایس ڈی پی او نوشہرہ، ایس ڈی پی او گاندھی نگر، ایس پی جنوبی سری نگر، ایس پی ہندواڑہ، ایس پی پلوامہ، ایس ایس پی اننت ناگ، اے آئی جی (سی آئی وی) پی ایچ کیو، ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ، ڈی آئی جی این کے آر بارہمولہ، آئی جی پی ٹیکنیکل سروسز جے اینڈ کے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اوراس وقت آئی جی پی سی آئی ڈی جموں و کشمیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
