اتر پردیش/کٹرا 30 دسمبر :
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت ، پی ایم او شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے سٹیشن سے فلیگ آف تقریب میں شامل ہوئے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے مرکزی زیر انتظام علاقے کو نئی وندے بھارت ٹرین وقف کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا ’’ آج جموں و کشمیر کیلئے تاریخی دن ہے ۔ دوسری ونفے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ سے یاتریوں کو سفر میں آسانی اور شہریوں کو زیادہ راحت ملے گی ‘‘۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر تیز رفتار معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع ترقی کیلئے آخری میل کے رابطے نے دور دراز کے علاقوں میں شہریوں کیلئے زندگی گذارنے میں آسانی پیدا کی ہے ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ کیا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ’’ جموں و کشمیر یو ٹی نے گذشتہ چار برسوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے متاثر کن پیش قدمی کی ہے ۔ ہم نے مثال وسعت کے سڑک اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کئے ہیں اور ان پر بے مثال رفتار سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہماری غیر متزلزل عزم کی علامت بھی ہے ۔ ‘‘
لفٹینٹ گورنر نے آخری صف کے آخری فرد تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہم چار ستونوں ، چار ذاتوں ۔ غریبوں ، نوجوانوں ، خواتین اور کسانوں کیلئے کام کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کے معمار ہوں گے ۔
انہوں نے سیاحت کے شعبے میں رجسٹرڈ غیر معمولی ترقی پر بھی روشنی ڈالی اور خطے میں مذہبی سیاحتی سرکٹ کو مضبوط بنانے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ جموں ڈویژن کے کئی ناقابل یقین سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بہت زیادہ آمد دیکھنے میں آ رہی ہے اور مقامی معیشت کو فروغ مل رہا ہے ۔ شیو کھوڑی شرائین بورڈ شیو کھوڑی گپھا کی ترقی کیلئے پرعزم ہے مجھے امید ہے کہ کٹرا سے شیو کھوڑی تک ہیلی سروس آنے والے دنوں میں شروع ہو جائے گی ۔
