پونچھ / 31؍دسمبر:
رُکن بارلیمنٹ راجیہ سبھا غلام علی کھٹانہ نے جاری’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں سرگرمی سے حصہ لیا۔یہ ایک ملک گیر مہم ہے جو بیداری پھیلانے اور مختلف فلیگ شپ سرکاری سکیموں کے وسیع پیمانے پر عملانے کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہے۔
اِس موقعہ پر سیکرٹری کان کنی ڈاکٹر رشمی سنگھ ، چیئر پرسن ڈی ڈی سی پونچھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی پونچھ بھی موجود تھے۔
اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) وین سے چلائی گئی اس مہم میں پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)، یو ایم اِی اِی ڈی، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی)، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان)، پوشن ابھیان، اولڈ پنشن اور دیگر جیسی متعدد سکیموں کے تحت اِستفادہ کنندگان کی شاندار کامیابی کی داستانیں دکھائی گئیں ۔ اِس موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا سکریننگ کیا گیا جو آئی اِی سی وین کے ذریعے پہنچایا گیا تھاجس میں ملک کی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کو اُجاگر کیا گیا تھا۔
مختلف سرکاری محکموں نے تقریب کے مقام پر سٹالوں کو لگا کر تقریب کی رونق میں اپنا حصہ اَدا کیا اور ضلع میں فعال طور پر عملانے والی متعددسکیموں اور پروگراموں کا بصری بیانیہ پیش کیا۔
اِس موقعہ پر پی آر آئیز، مقامی لوگوں اور طلبأنے ایک ساتھ مل کر ’ وِکست بھارت‘ کا اِجتماعی عہد کیا جو ہمارے ملک کی ترقی اور ترقی کے لئے وقف عہد کی علامت ہے۔ فائدہ اُٹھانے والوں نے ’میری کہانی، میری زبانی‘ سیگمنٹ متاثر کن داستانیں پیش کیں جن میں حکومت کے فلاحی پروگراموں سے حاصل ہونے والے ٹھوس فوائد اور مثبت تبدیلوں کو ظاہر کیا گیا۔سیکرٹری موصوفہ نے شرکأ کی فعال شرکت پر شکریہ اَدا کیا اور پروگرام کے کامیاب اِنعقاد پر ضلعی اِنتظامیہ کی سراہنا کی۔
اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کریں تاکہ حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف سکیموں کے طریقہ کار سے واقف ہوسکیں۔اُنہوں نے بیداری پیدا کرنے ، جامع ترقی کے لئے خلا کو پُر کرنے اور سرکاری سکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘کے کردار کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں جن کا مقصد ان کے سماجی و اِقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے۔
اِنجینئرغلام علی کھٹانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سرکاری سکیموں کو فروغ دینے کے مقصد سے ملک گیر سفر کے طور پر اس کے کردار کو واضح کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں مختلف فلاحی سکیموں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کہ حکومتی اَقدامات کے کامیاب عمل آوری کے لئے بیداری اہم ہے ۔اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح باخبر شہری ان پروگراموں کی مجموعی کامیابی میں اہم کردار کرتے ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ نے اِقتصادی آزادی کو فروغ دینے میں خود روزگار کے کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی اور ان اَقدامات میں شامل تبدیلی کی صلاحیت پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے اِنعقاد کا اصل مقصد عوام کو آگاہ کرنا اور اس بات کا تجزیہ کرنا ہے کہ آیا سرکاری سکیموں کے فوائد زمینی سطح پر پہنچ رہے ہیں یا نہیں۔
اِس موقعہ پرممبر پارلیمنٹ نے پی ایم اے وائی(یو) کے تحت اِستفادہ کنندگان کو مکانات کی چابیاں ، پی ایم اے وائی ہائوسز کے اجرأ کے لئے اِجازت نامہ ، بی ایل سی مستحقین کو موبلائزیشن ایڈوانس کے چیک ، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت ہائی ٹیک ہائوس کے لئے منظور ی نامے تقسیم کئے۔،
فائدہ اٹھانے والوں کو گولڈن کارڈ، خود روزگار پیدا کرنے کی مختلف سکیموں کے تحت جموںوکشمیر بینک کا قرض منظوری نامہ ،ممکن سکیم کے تحت مسافر گاڑیوں کی چابیاں سونپیں۔
محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے’’بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھائو‘‘اقدام کے تحت دستخطی مہم کے علاوہ سکولی لڑکیوں کو سکول بیگ بھی دئیے گئے۔
دریں اثنا، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کونسل پونچھ نے بھی اپنے تجربے کا اِشتراک کیا کہ اُنہوں نے ڈیری بزنس کے قیام میں آئی ڈی ڈی ایس جیسی مرکزی معاونت والی سکیم سے کیسے فائدہ اُٹھایا۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے خود روزگار کی بہت سی سکیمیں چلائی جارہی ہیں اور ہر کسی کو روزگار پیدا کرنے کے لئے ان سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔
تقریب کے اِختتام پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل پونچھ تعظیم اخترنے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
اِس تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر کان کنی اور ڈی سی سٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ، چیف پلاننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، اے سی پی، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر ضلعی افسران،ملازمین، پی آر آئیز اور عوام نے شرکت کی۔
