جموں / 31؍دسمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے نئے سال 2024 ء کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک باد دی ہے۔ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ "نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی، آئیے ہم اعلیٰ اقتصادی ترقی، جامع ترقی، سب کی بھلائی اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے ،’’نئے سال کی شروعات کے ساتھ ہی آئیے ہم اعلیٰ اِقتصادی ترقی، جامع ترقی، سب کی فلاح و بہبود اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے اَپنے عزم کی تجدید کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ سال 2024ء سب کے لئے خوشحالی ، صحت اور خوشیوں کی نوید لے کر آئے‘‘
