• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

کوئی شادی کے لیے کہتا ہی نہیں، ملائکا اروڑا

Online Editor by Online Editor
2023-12-31
in تازہ تریں, شوبز
A A
کوئی شادی کے لیے کہتا ہی نہیں، ملائکا اروڑا
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب مانیٹرینگ
بولی وڈ کی ’انار کلی‘ کہلانے والی اداکارہ ملائکا اروڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کوئی شادی کی پیش کش ہی نہیں کرتا تو وہ کیسے کسی سے شادی کرلیں؟ملائکا اروڑا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں انہیں ممکنہ طور پر اپنی دوسری شادی سے متعلق سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں فلم ساز فرح خان اداکارہ ملائکا اروڑا سے شادی سے متعلق سوالات کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ کلپ ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا کے جلد نشر ہونے والے شو کی ہے۔مختصر ویڈیو میں فرح خان اداکارہ سے پوچھتی ہیں کہ کیا ملائکا اروڑا 2024 میں تنہا والدہ اور تنہا اداکارہ کے بجائے شریک سفر کے ساتھ زندگی گزارنے والی اداکارہ بنیں گی؟
فرح خان کے سوال پر ملائکا اروڑا نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں پھر سے کسی کو گود لینا پڑے گا؟اداکارہ کے جواب پر پروگرام میں شریک افراد اور مہمان و میزبان مسکرا دیتے ہیں، جس پر ملائکا اروڑا پوچھتی ہیں کہ سوال کا مطلب کیا ہے؟
اس پر پروگرام کی میزبان اداکارہ گوہر خان انہیں بتاتی ہیں کہ فرح خان ان سے پوچھنا چاہتی ہیں کہ کیا ان کی شادی ہونے والی ہے؟اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر کوئی ان سے شادی کرے گا تو یقینی طور پر 100 فیصد شادی کریں گی۔ ان کے جواب پر میزبان فرح خان نے ان سے سوال کیا کہ کوئے ہے کا مطلب کیا ہے؟ ایسے تو بہت سارے ہوں گے؟
اس پر ملائکا اروڑا نے کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ کوئی ان سے شادی کرنے سے متعلق پوچھے اور انہیں شادی کی پیش کش کرے تو وہ شادی کرلیں گی۔اس پر فرح خان نے پھر سوال کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی شادی کی پیش کش کرے گا اور پوچھے گا تو آپ ان کے ساتھ شادی کرلیں گی؟
اس پر ملائکا اروڑا نے مختصر جواب دیا کہ ہاں کوئی بھی انہیں پیش کش کرے گا تو وہ شادی کرلیں گی؟ ان کے جواب میں پروگرام کے دوسرے مہمان مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ غلط ہے۔اداکارہ نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کسی نے شادی کی پیش کش ہی نہیں کی اور نہ ہی کوئی ان سے شادی سے متعلق پوچھتا ہے۔
خیال رہے کہ ملائکا اروڑا نے پہلی شادی اداکار ارباز خان سے کی تھی، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 7 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔ان کی طلاق پر نہ صرف بولی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے۔
چند دن قبل ملائکا اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی تھی۔اطلاعات ہیں کہ ملائیکا اروڑا کے خود سے کم عمر اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ متعدد تقریبات میں دکھائی بھی دیتی ہیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا نہیں؟

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

2024 کا آغاز، نیوزی لینڈ میں شاندار آتشبازی

Next Post

جموں و کشمیر کے 53 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔ حکام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
Next Post
جن بھاگیداری پورٹل نے جموں و کشمیر میں جوابدہ، شفاف حکمرانی کا نظام قائم کیا

جموں و کشمیر کے 53 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ۔ حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan