سری نگر،2 جنوری:
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے مدرسہ بورڈ کے قیام کے لئے ایک 4 رکنی ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔
یہ کمیٹی 10 جنوری تک اپنی سفارشات ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کو پیش کرے گی۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کے لئے ایک چار رکنی ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی گئی ہے۔
یہ کمیٹی پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نوگام بانڈی پورہ ڈاکٹر خورشید احمد بٹ، سینئر لیکچرر بائر ہائر سکنڈری سکول جڈی بل سری نگر ڈاکٹر شکیل احمد بٹ، سینئر لیکچرر بائر ہائز سکنڈری سکول مج گنڈ سری نگر محمد شفیع وانی اور کواڈینیٹر (انچارج مدرسہ) سی ای ڈبلیو ) ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نذیر احمد موٹا پر مشتمل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی 3 جنوری سے 7 جنوری تک ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر میں میٹنگ کرے گی اور 10 جنوری کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
