سرینگر /07جنوری :
خراب موسم کے باعث بی جے پی صدر جے پی نڈا کا دورہ جموں منسوخ ہونے کے بعد انہوں نے جموں کشمیر کے بی جے پی لیڈران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کیا ۔ جس دوران انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نریندر مودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بی جے پی صدر جے پی نڈا جو اتوار کو جموں کے ایک روزہ دورہ پر وارد ہونے والے تھے خراب موسم کے باعث جموں پہنچ نہیں پائیں تاہم بعد میں انہوںنے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جموں کشمیر کے بی جے پی یونٹ سے تبادلہ خیال کیا ۔
بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ نئی دلی واپس پہنچنے کے بعد جے پی نڈا نے جموں کشمیر کے بی جے پی لیڈران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ۔ ۔ ذرائع کے مطابق جے پی نڈا نے اس دوران لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نریندر مودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا ۔ ۔ذرائع نے بتایا کہ نڈا پارٹی کے سینئر عہدیداروں، کور گروپ کے ارکان، عہدیداروں، پربھاریوں اور ضلعی صدور کے ساتھ ساتھ مورچہ کے سربراہوں اور ان کے پربھاریوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران نڈا جموں کشمیر کی قیادت کے ساتھ تمام امکانات اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ماہ کے آخر یا فروری کے شروع میں جموں و کشمیر کے دورے پر بھی بات ہوئی ۔
