کولگام / 08؍جنوری:
اطہر عامر خان2016 ء بیچ کے آئی اے ایس آفیسر نے آج کولگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر کا چارج سنبھالا۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ کولگام میں نئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو چارج سونپ دیا۔
نئے ضلع ترقیاتی کمشنر کی آمد پر اے ڈی سی شوکت احمد راتھر ،اے ڈی سی وقار احمد گیری ،جے ڈی پی زاہد سجاد اور دیگر سینئر اَفسران سمیت ملازمین نے ان کا والہانہ اور گرمجوشی سے اِستقبال کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کا چار ج سنبھالنے کے بعد اَطہر عامر نے کہا کہ وہ ضلع میں ترقی کی رفتار کو آگے بڑھائیں گے اور ان کی ترجیح ضلع کی فوری خدمات کی فراہمی اور مجموعی ترقی ہوگی ۔
ضلع ترقیاتی کولگام کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اَطہر عامر سری نگر میونسپل کارپوریشن کمشنر اور سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے سی اِی او کے پر تعینا ت تھے۔
