سری نگر / 10؍جنوری:منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) مسرت اسلام نے آج حضوری باغ میں الیکٹرک ڈویژنII سری نگر کی ڈویژنل ورکشاپ کا معائینہ کیا اور خراب ٹرانسفارمروںکی تبدیلی کے بارے میں خود جائزہ لیا
۔اِس موقعہ پر ایگزیکٹیو اِنجینئر اِی ڈی II سری نگراِنجینئر روف بٹ ،اے ای ای، ای آردارا سنگھ اور سب ڈویژن حضوری باغ کا دیگر اِنجینئرنگ اورٹیکنیکل سٹاف بھی موجود تھے۔ڈی ٹیز کے بفر سٹاک کا معائینہ کرتے ہوئے ایم ڈی کو ایگزیکٹیو اِنجینئر اِی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکٹرک ڈویژن II میں اِس وقت کوئی بھی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر خراب نہیں ہے اور ورکشاپ میں تمام خراب شدہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرکی مرمت کی گئی ہے۔
اُنہیں مزید جانکاری دی گئی کہ دسمبر 2023 ء کے مہینے میں صرف 34ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا جبکہ 2022 ء کے اِسی عرصے میںیہ تعداد 62 تھی۔ جنوری میں اَب تک صرف 5 ڈی ٹیز کو نقصان پہنچنے کی اِطلاع ملی ہے اور سبھی کوحکومت کی طرف سے طے شدہ ٹائم لائن کے اَندر تبدیل کیا گیا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے ایس ڈی حضوری باغ کے 3×6.3 ایم وی اے ریسیونگ سٹیشن اور بِلنگ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کے پی ڈی سی ایل کے عملے کی سراہناکی اور اُن پر زور دیا کہ وہ بلنگ اور وصولی کی کارکردگی میں اِضافہ کریں اور الیکٹرک ڈویژن میں انسپکشن اور ڈِس کنکشن مہم کی رفتار کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے الیکٹرک ڈویژن II میں ریونیو وصولی میں بہتری کو بھی سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ حکومت کے مقرر کردہ اہداف حاصل کئے جائیں گے۔
