سری نگر:۱۱،، جنوری:
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی جمعرات کو اس وقت محفوظ رہیں جب ان کی گاڑی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔جے کے این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی کی گاڑی سنگم کے علاقے میں سڑک کے کنارے حادثے کا شکار ہوئی۔
محبوبہ مفتی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم رپورٹس کے مطابق اس کے ڈرائیور کو اس کی ٹانگ میں معمولی چوٹ آئی ہے۔ پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم موقع پر پہنچ گئے اور محبوبہ مفتی آگ کے متاثرین سے ملنے کے لئے بحفاظت کھنہ بل کی طرف روانہ ہوگئیں۔
