• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

شکایات کے ازالے کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقوں میں بھی پولیس خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ ڈی جی پی

سپانسر شدہ عناصر کو جموں و کشمیر میں امن وامان کو خراب کرنے کی قطعی طور اجازت نہیں دی جائے گی

Online Editor by Online Editor
2024-01-15
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شکایات کے ازالے کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقوں میں بھی پولیس خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی جی پی نے کہا کہ کپواڑہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کا انعقاد ضلعی سطح پر شکایت کے ازالے کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے اسٹیشن ہیڈ کوارٹر سے باہر جانے کی ایک عملی کوشش ہے جس کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں بھی پولیس خدمات کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے سٹریٹجک مقاصد عوام کے مسائل اور شکایات کو دور کرنے کے علاوہ فورس پر عوام کے اعتماد کو مزید بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے یہ بات یقینی بن جائے گی کہ شہریوں کو ان کی مقامی پولیس کی جانب سے بروقت اور مناسب تعاون حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے پروگرام کے دوران پولیس سروس یا تفتیش سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام ہمیں اپنے پولیس پریوار کے ممبران تک پہنچنے کے لئے بہترین موقع فراہم کرتا ہے جس میں ہمارے پولیس شہداء اور جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ شامل ہیں اور ہم ان کو درپیش حقیقی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈی جی پی نے لوگوں کے کردار کی بھی تعریف کی اور فورس کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کاشکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پولیس سربراہ سخت سردی کے باوجود اتوار کو شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ پہنچے اور سوموار کوعوامی شکایات کے ازالہ پروگرام منعقد کیا اورپہلے پروگراموں کی طرح اس پروگرام میں بھی کثیر تعداد میں شکایت کنندہ شہریوں نے شرکت کی۔

دن بھر جاری رہے اس پروگرام کے دوران تقریباً 613 افراد نے شرکت کی اور اپنی شکایات پولیس سربراہ کوپیش کیں۔ ڈی جی پی نے ان کی بات تحمل سے سنی اور انہیں شکایات کی معیاری اور فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ پروگرام کے دوران، ڈی جی پی نے کچھ شکایات کو موقع پر ہی فیلڈ فارمیشنز کو بھجوایی اور ان شکایات کی ترجیحی طور پر ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ایس پی اوز جموں و کشمیر پولیس فورس کا ایک اہم اور لازمی حصہ ہیں جوفورس کے باقاعدہ ارکان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر نے ان اہلکاروں کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے اور انہیں مختلف فلاحی اقدامات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں جس میں فلاحی قرضے، طبی علاج کے لیے مالی امداد، اور ان کے بچوں کی تعلیمی اخراجات کے لئے رقوم پولیس کنٹریبیوٹری فنڈ سے واگزار کی جاتی ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو درپیش مسائل بشمول ان کے خدشات اور شکایات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ضروری مدد اور وسائل فراہم کر رہا ہے۔ تاہم، کچھ ایسے شعبے بھی ہیں جن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی جی پی نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس پوری طاقت اور جزبےکے ساتھ کاروباری برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور اسے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرکے ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا جاری رکھنا چاہئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی سپانسر شدہ عنصر کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں منعقد شکایات کے ازالے کے پروگرام میں ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس برائے لاء اینڈ آرڈر جناب وجے کمار، ایس ایس پی کپوارہ اور ‏کمانڈنٹ آئی آر پی چوتھی بٹالین کے علاوہ مختلف ونگز کے دیگر گزیٹیڈ افسران نے شرکت کی۔

شکایات کے ازالے کے پروگرام سے پہلے ڈی جی پی جموں و کشمیر اور اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق

Next Post

سرمایہ کاروں کو کشمیر آنے کی تازہ دعوت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

سرمایہ کاروں کو کشمیر آنے کی تازہ دعوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan