اسلام آباد، 17 جنوری:
پاکستانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سبب پاکستان میں دو بچے جاں بق اور تین لڑکیاں زخمی ہوئیں۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایران کے ذریعہ اپنی فضائی حدود کی "بلا اشتعال خلاف ورزی” کی شدید مذمت کرتا ہے”۔ وزارت نے ر مزید کہا کہ اس کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی "مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے متعلقہ سینئر عہدیدار کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا جا چکا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی کارروائی پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز کے موجود ہونے کے باوجود ہوئی ہے۔
مزید برآں، ایرانی ناظم الامور کو پاکستانی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی حدود کی اس کھلم کھلا خلاف ورزی کی شدید مذمت کریں اور "نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے لیے مناسب نہیں ہیں اور اس سے باہمی اعتماد اور روابط کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔”
