سرینگر :
جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں پولیس نے بدھ کو ایک شخص کو اپنی بیٹی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ملزم کی شناخت محمد بشیر چودھری ولد سید محمد ساکنہ پنگلر گاؤں خواس راجوری کے بطور کی گئی ہے۔
بتایا کہ پولیس پوسٹ ٹیریتھ کو موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 17 سال کی ایک لڑکی کو اس کے اپنے والد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ایف آئی آر نمبر 8/2024 مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ دھرمسال میں مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے تحت مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔اس واقعے سے علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے جو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
