جموں۔ 18؍جنوری:
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایڈوائزری بورڈ فار کریٹنگ اینڈ ڈیولپنگ انٹرپرینیورشپ (اے بی سی ڈی ای) کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بورڈ جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن کونسل کے زیراہتمام تشکیل دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں صنعت اور اکیڈمی کنیکٹ کو مضبوط بنانے اور کارپوریٹ کے ساتھ نئی شراکت داری کی تعمیر پر زور دیا گیا۔
انہوں نے یو ٹی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کلاس روم لرننگ کو از سر نو ایجاد کرنے، تنقیدی سوچ، مسائل حل کرنے کی مہارتوں اور مختلف صنعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والی سرگرمیوں اور پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے تعلیم میں انٹرپرینیورشپ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے نصاب کو دوبارہ ترتیب دینے کی تلقین کی۔
