• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے سنو کلیئر نس پلان کو حتمی شکل دی اور موسم سرما کےچیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اِنتظامیہ تیار

اَفسران کو عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی بھی رُکاوٹ سے بچنے کیلئے فوری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت

Online Editor by Online Editor
2024-01-19
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے سنو کلیئر نس پلان کو حتمی شکل دی اور موسم سرما کےچیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اِنتظامیہ تیار
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/ 19؍جنوری:
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں تمام ضلعی و سیکٹورل اَفسران کی ایک میٹنگ ضلعی اِنتظامیہ اور مشینری کو موسم سرما کے چیلنجوں بالخصوص موجودہ موسمی ایڈوائزری کے حوالے سے متحرک کرنے کے لئے منعقد ہوئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں موسم سرما کی مجموعی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں صحت سہولیات، بجلی اور پانی کی فراہمی کی صورتحال، راشن، ایندھن،رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے علاوہ ضلع بھر میں گاڑیوں ، ایمبولینسوں وغیرہ کی ہموار ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کے لئے بروقت سنوکلیئرنس کے اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے احتیاطی تدابیراِختیار کرنے پر زور دیا تاکہ تمام ضروری تنصیبات کے علاوہ تجارٹ ، ٹرانسپورٹ ، اشیائے ضروریہ اور دیگر معمول کے کام متاثر نہ ہوں۔
اُنہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ موسم کی خرابیوں اور اس کے نتیجے میں سرمائی موسم میں برفباری کی وجہ سے پانی، بجلی اور سڑکوں کی بندش کی فراہمی میںحائل رُکاوٹوں کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھیں۔
دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر موصوف نے ضلع میں ایک خصوصی جوائنٹ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کی موسم سرما سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ضروری خدمات کی بغیر کسی پریشانی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری رسپانس سسٹم کو یقینی بنائیں اور ہدایت دی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے رسپانس ٹائم کو کم سے کم کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سنو کلیئرنس کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی گئی کہ سری نگر میں آر اینڈ بی، ایس ایم سی اورمیکنیکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مناسب تعداد میں ہائی ٹیک سنو کلیئرنس مشینیں تیار رکھی گئی ہیں جن میں سے مختلف مشینیں ضلع بھر میں اہم تنصیبات اور اہم مقامات پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ شدید برفباری کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کچھ مشینوں کو سٹینڈ بائی موڈ میں رکھا گیا ہے۔
اِس کے علاوہ بارش یا برفباری کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے نمٹنے کے لئے ضلع میں ایس ایم سی کے ذریعے مستقل اور موبائل ڈی واٹرنگ سٹیشن چلائے جاتے ہیں۔مزید برآن،یو اِی اِی ڈی کے ڈی واٹر نگ پمپ بھی پانی بھرنے سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ایم سی حکام سے کہا کہ وہ اَفرادی قوت اور مشینری کو شہر کی اندرونی گلیوں اور بائی لین سے برف صاف کرنے کے لئے تیار رکھیں۔
اسی طرح ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی کہ سرمائی موسم میں تمام ہسپتالوں میںسینٹرل ہیٹنگ سسٹم کو مناسب طریقے سے چلانے کے علاوہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں عملے، ادویات ، ایمرجنسی میڈیسن، ایمبولینس سروسز کے وافر سٹاک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے ضلع میں بجلی کی فراہمی کے منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے کے پی ڈی سی ایل کے اِنجینئروں سے کہا کہ وہ تمام مطلوبہ اَقدامات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ برفباری کے دوران بالخصوص ضلع میں ضروری تنصیبات پر بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ برفباری کی وجہ سے خراب ہونے کی صورت میں برقی سپلائی کی جلد بحالی کے لئے اَفرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے تمام علاقوں میں خراب ٹرانسفارمروں کی ٹائم بانڈ تبدیلی پر زور دیا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے نے بتایا کہ مطالبات کو پورا کرنے کے لئے راشن کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے جبکہ ضلع میں کم از کم 20 دنوں کے لئے ایل پی جی سٹاک کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی بفر سٹاک میں ہے۔
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ظہور احمد میر ، آر اینڈ بی، ایم ای ڈی، پی ڈی ڈی، ایس ایم سی کے سپرانٹنڈنٹ انجینئروں، چیف پلاننگ اَفسران، چیف میڈیکل آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایس ڈی ایم ایسٹ، ایس ڈی ایم ویسٹ، تمام تحصیلدار اور اے ڈی ، ایف ایس اینڈ سی اے ، ٹریفک پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پی ایم مودی کے دور میں شمال مشرق میں پرتشدد واقعات میں 73 فیصد کمی آئی  ۔ امت شاہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں کشمیر میں ’’دہشت گردی ‘‘آخری سانس لے رہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر 

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan